سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(351)کیا یہود و نصاریٰ کو کافر کہاجا سکتا ہے؟

  • 16826
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1975

سوال

(351)کیا یہود و نصاریٰ کو کافر کہاجا سکتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نصرانی کو کافر کہنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جی ہاں! یہودی یا عیسائی کو کافر کے نام سے موسوم کرنا اور ان پر کفر کا حکم لگانا جائز ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان کا یہ نام رکھا ہے اور ان پر یہ حکم لگایا ہے اللہ تعالیٰ کا ارشادہے:

﴿لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ مُنفَكِّينَ حَتَّىٰ تَأْتِيَهُمُ الْبَيِّنَةُ ﴿١﴾...البينة

’’اہل کتاب اور مشرکین میں جو کافر ہوئے ہو باز آنے والے نہیں تھے حتیٰ کہ ان کے پاس واضح دلیل آجاتی۔‘‘

اور فرمایا:

﴿لَّقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّـهَ هُوَ الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ ... ١٧﴾...المائدة

’’یقینا ان لوگوں نے کفر کیا جنہوں نے کہا کہ اللہ تین میں سے تیسرا ہے۔‘‘

اس کے علاوہ اور بہت سی آیات احادیث موجو دہیں جن میں ان پر کفر کا حکم لگایا گیا ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے