سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(350)کیا مسلمان کیلئے جائز ہے کہ وہ کسی یہودی یا عیسائی کوکافر کہے؟

  • 16825
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1376

سوال

(350)کیا مسلمان کیلئے جائز ہے کہ وہ کسی یہودی یا عیسائی کوکافر کہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مسلمان کیلئے جائز ہے کہ وہ کسی یہودی یا عیسائی کوکافر کہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسلمان کے لئے جائز ہے کہ کسی یہاودی یا عیسائی کے بارے میں کہ کہ وہ کافر ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ان کے لئے اس قسم کے الفاظ استعمال کئے ہیں۔ جوکوئی بھی قرآن کریم غوروفکر کے ساتھ پڑھتا ہے اسے یہ بات معلوم ہے۔ مثلاً ایک مقام پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:

﴿إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ أُولَـٰئِكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِيَّةِ ﴿٦﴾...البينة

’’ اہل کتاب اور مشرکین‘ جنہوں نے کفر کیا وہ جہنم کی آگ میں ہوں گے‘ ہمیشہ اس میں رہیں گے‘ یہی لوگ بد ترین مخلوق ہیں۔‘‘ یہاں اہل کتاب سے مراد یہودو نصاریٰ ہیں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے