سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(226) پہلے تشہد میں درود بھی پڑھنا چاہیے یا صرف التحیات؟

  • 1682
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1264

سوال

(226) پہلے تشہد میں درود بھی پڑھنا چاہیے یا صرف التحیات؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

پہلے تشہد میں درود بھی پڑھنا چاہیے یا صرف التحیات؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پہلے تشہد میں درود پڑھنا درست ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا :

﴿يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ صَلُّواْ عَلَيۡهِ وَسَلِّمُواْ تَسۡلِيمًا﴾--الاحزاب65

حدیث میں ہے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے رسول اللہﷺ کی خدمت میں عرض کی سلام (التحیات) تو آپ نے ہمیں سکھلا دیا ہے صلوٰۃ (درود) ہم آپ پر کیسے بھیجیں ؟ رسول اللہﷺنے فرمایا:

«قُوْلُوْا اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ» الخ

پہلے تشہد میں درود نہ پڑھنے کی کوئی صحیح مرفوع حدیث مجھے معلوم نہیں۔ یاد رہے کہ پہلے اور دوسرے دونوں تشہدوں میں دعائیں پڑھنا شرعاً ثابت ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 195

محدث فتویٰ

 

تبصرے