سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(344)کسی مسلمان کو غیر مسلم کہنا

  • 16818
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 930

سوال

(344)کسی مسلمان کو غیر مسلم کہنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسلمان کو کہنا تو مومن نہيں یا تو بے ایمان ہے‘ اس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسا کہنا جائز نہیں بلکہ حرام ہے۔ اس کی دلیل حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا:

(إذَا قَال الرَّجُلُ لَأَخِیه: یَا کَافِرُ فَقَدْ بَائَ بِھَا أَحَدُھُمَا فَأِنْ کَانَ قَالَ وَإلَّا رَجَعَتْ عَلَیْه)

’’جب کوئی شخص اپنے بھائی کو کہتا ہے‘ او کافر! تو یہ لفظ ان میں سے کسی ایک پر صادق آتا ہے۔ اگر (جسے کہاگیا ہے) وہ ایسے ہی ہے جیسا کہ کہا گیا (پھر تو وہ کافر ہے ہی) ورنہ یہ (لفظ) کہنے والے پر لوٹ آتا ہے‘‘ (متفق علیہ)1

1 صحیح بخاری حدیث نمبر: ۶۱۰۴۔ جامع ترمذی حدیث نمبر: ۲۶۳۹

حضرت ابوذررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے جناب رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوے سنا:

’’جو شخص اپنے بھائی کو کفر کے لفظ کے ساتھ بلاتا ہے (اسے کافرکہتاہے) یا کہتا ہے ’’اور اللہ کے دشمن! اور (جسے کہاگیا ہے) وہ ایسا نہیں ہے تو یہ بات کہنے والے پر پلٹ آتی ہے۔‘‘ (متفق علیہ)2

2 (صحیح بخاري حدیث نمبر: ۱۶۰۴۵۔ صحیح مسلم حدیث نمبر: ۶۱۔ سنن ابي داؤد حدیث نمبر: ۴۶۸۷)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے