سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(342)مختلف مذہب کو ایک دوسرے کے قریب کرنا

  • 16816
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 876

سوال

(342)مختلف مذہب کو ایک دوسرے کے قریب کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مختلف مذاہب (اسلام‘ مسیحیت او ریہودیت وغیرہ) کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوشش اسلامی اور شرعی کوشش ہے ؟ کیا ایک سچے مسلمان کیلئے اس کیطرف دوسروں کو بلانا اور اس کی تحریک کی مضبوطی کے لئے کام کرنا جائز ہے؟ میں نے سنا ہے کہ جامعہ ازہر اور دیگر اسلامی اداروں میں بھی اس قسم کا کام ہوتاہے۔ اس کے علاوہ کیا اہل سنت والجماعت اور مختلف شیعہ فرقوں‘ درزیہ‘ اسماعیلیہ اور نصیریہ وغیرہ کو ایک دوسرے سے قریب لانے کی تحریک سے مسلمانوں کو کوئی فائدہ پہنچ سکتا ہے؟ کیا اس قسم کا ملاپ ممکن بھی ہے؟ ان میں سے اکثر بلکہ سبھی فرقے ایسے عقائد رکھتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک اور رسول اللہﷺ کی بے ادبی اور اہل اسلام اور اہل سنت سے دشمنی پر مبنی ہیں۔ کیا اس قسم کا تقارب اور ملاپ شرعاً جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 

۱)         ایمان کے جو بنیادی ارکان اللہ تعالیٰ نے اپنے رسولوں پر نازل کی ہوئی کتابوں تورات‘ انجیل‘ زبور اور قرآن مجید میں بیان فرمائے ہیں اور جن کی دعوت ابراہیم علیہ السلام‘ موسیٰ علیہ السلام اور دیگر نبیوں اور رسولوں نے دی ہے‘ وہ یکساں ہیں۔ ان میں سے جو نبی مبعوث ہوا اس نے اپنے بعدآنے والے کی بشارت دی اور جو بعد میں آیا اس نے اپنے سے پہلے آنے والے کی تصدیق اور اس کی عظمت وشان بیان کی۔ اگرچہ حالات‘ زمانے اور بندوں کی مصلحت کے تقاضوں کے مطابق اللہ تعالیٰ کی حکمت‘ عدل اور رحمت کے پیش نظر فروعی مسائل میں تبدیلی آتی رہی‘ لیکن بنیادی مسائل ہمیشہ یکساں رہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

﴿آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْهِ مِن رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ ۚ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّـهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّن رُّسُلِهِ ۚ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا ۖ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ ﴿٢٨٥﴾...البقرة

’’رسولاس چیز پر ایمان لایا جو اس کے رب کی طرف سے نازل کی گئی اور مومن بھی (ایمان لائے)۔ ہر کوئی اللہ پر‘ اس کے فرشتوں پر‘ اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لایا۔ ہم اس کے رسولوں میں سے کسی ایک میں فرق نہیں کرتے۔ انہوں نے (مومنوں) نے کہا’’ہم نے سن لیا اور مان لیا‘ اے ہمارے رب! تیری بخشش (چاہتے ہیں) اور تیری طرف ہی واپسی ہے۔‘‘

نیز ارشاد ہے:

﴿وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّـهِ وَرُسُلِهِ وَلَمْ يُفَرِّقُوا بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ أُولَـٰئِكَ سَوْفَ يُؤْتِيهِمْ أُجُورَهُمْ ۗ وَكَانَ اللَّـهُ غَفُورًا رَّحِيمًا﴿١٥٢﴾...النساء

’’جولوگ اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے اور اس کے رسولوں میں سے کسی ایک میں بھی فرق نہیں کیا‘ یہی لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ ان کے اجر عطا فرمائے گا اور اللہ بخشنے والارحم کرنے والا ہے۔‘‘

اس کے علاوہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿وَإِذْ أَخَذَ اللَّـهُ مِيثَاقَ النَّبِيِّينَ لَمَا آتَيْتُكُم مِّن كِتَابٍ وَحِكْمَةٍ ثُمَّ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهِ وَلَتَنصُرُنَّهُ ۚ قَالَ أَأَقْرَرْتُمْ وَأَخَذْتُمْ عَلَىٰ ذَٰلِكُمْ إِصْرِي ۖقَالُوا أَقْرَرْنَا ۚ قَالَ فَاشْهَدُوا وَأَنَا مَعَكُم مِّنَ الشَّاهِدِينَ ﴿٨١﴾ فَمَن تَوَلَّىٰ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ ﴿٨٢﴾ أَفَغَيْرَ دِينِ اللَّـهِ يَبْغُونَ وَلَهُ أَسْلَمَ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ طَوْعًا وَكَرْهًا وَإِلَيْهِ يُرْجَعُونَ ﴿٨٣﴾...آل عمران

’’جب اللہ تعالیٰ نے نبیوں سے وعدہ لیا (او رانہیں فرمایا) کہ میں نے تمہیں جو کتاب اور حکمت دی ہے پھر تمہارے پاس ایک رسول آئے جو تمہارے پاس موجود (ہدایت) کی تصدیق کرنے تو تم ضرور اس پر ایمان لاؤ گے اور ضرور اس کی مدد کروگے۔ فرمایا’’ کیا تم نے اقرار کیا اور اس شرط پر میرا عہد قبول کیا؟ انہوں نے کہا: ہم نے اقرار کیا۔‘‘ گواہ رہواور میں بھی تمہارے ساتھ گواہ ہوں۔ پس جو کوئی اس کے بعد (وعشہ سے) پھرے‘ تو یہی لوگ فاسق ہیں۔ کیا وہ اللہ تعالیٰ کے دین کے سوا (کوئی اور) دین ڈھونڈتے ہیں۔ حالانکہ آسمانوں میں اور زمین میں جوکوئی بھی ہے‘ خوشی سے یامجبوری سے‘ اس کا فرماں بردار ہے اور ا سکی طرف ان سب کو واپس لے جایا جائیگا۔‘‘

ایک اور جگہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

﴿قُلْ آمَنَّا بِاللَّـهِ وَمَا أُنزِلَ عَلَيْنَا وَمَا أُنزِلَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أُوتِيَ مُوسَىٰ وَعِيسَىٰ وَالنَّبِيُّونَ مِن رَّبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ ﴿٨٤﴾ وَمَن يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَن يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ ﴿٨٥﴾...آل عمران

’’(اے پیغمبر!) کہہ دیجئے! ہم اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور اس پر بھی جو ہم پر نازل کیا گیا اور اس پر بھی جو ابرہیم‘ اسماعیل‘ اسحاق‘ یعقوب اور آل یعقوب﷤ پر نازل کیا گیا او رجو موسیٰ﷤ اور عیسیٰuاور (دوسرے) نبیوں کو ان کے رب کی طرف سے ملا۔ ہم ان (نبیوں) میں سے کسی میں بھی فرق نہں کرتے اور ہم اس (اللہ) ہی کے فرماں باردار ہیں اور جوکوئی اسلم کے سواکوئی اور دین تلاش کرے گا تو وہے اس سے قبول نہیں کیا جائے گا اور وہ آخر ت میں خسارہ پانے والوں میں سے ہوگا۔‘‘

اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم خلیل اللہ کی دعوت توحید کا ذکر فرمایا اور دوسرے رسولوں کا ذکر فرمایا‘ پھر ارشاد فرمایا:

﴿أُولَـٰئِكَ الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ ۚ فَإِن يَكْفُرْ بِهَا هَـٰؤُلَاءِ فَقَدْ وَكَّلْنَا بِهَا قَوْمًا لَّيْسُوا بِهَا بِكَافِرِينَ﴿٨٩﴾ أُولَـٰئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّـهُ ۖ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ ۗ قُل لَّا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا ۖ إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرَىٰ لِلْعَالَمِينَ ﴿٩٠﴾...الأنعام

’’یہ وہ لوگ ہیں جن کو ہم نے کتاب‘ حکم اور نبوت دی۔ پھر اگر یہ لوگ (مکہ والے) ان (باتوں) کا انکار رکتے ہیں تو ہم نے ان پر (ایمان لانے) کیلئے ایسے لوگ مقرر کردئیے ہیں جو ان کے منکر نہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں‘ جن کو اللہ تعالیٰ نے راہ دکھلائی‘ لہٰذؤا تو ان کی ہدایت کی پیروی کر۔ فرمادیجئے’’میں تم سے اس (تبلیغ) پر کوئی اجرت نہیں مانگتا یہ تو جہاں والوں کے لئے ایک نصیحت ہے۔‘‘

نیز ارشاد ہے:

 ﴿إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِإِبْرَاهِيمَ لَلَّذِينَ اتَّبَعُوهُ وَهَـٰذَا النَّبِيُّ وَالَّذِينَ آمَنُوا ۗ وَاللَّـهُ وَلِيُّ الْمُؤْمِنِينَ ﴿٦٨﴾...آل عمران

’’ابراہیم(علیہ  السلام)سے سب لوگو ںسے قریب تر وہ لوگ ہییں جنہوں نے ان کی پیروی کی اور یہ نبی اور ایمان والے اور اللہ مومنو ں کا دوست ہے۔‘‘

ایک اور مقام پر فرمایا:

﴿ثُمَّ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا ۖ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ ﴿١٢٣﴾...النحل

’’پھر ہم نے آپ کی طرف وحی کی کہ ابراہیم حنیف کی ملی کی پیروی کیجئے وہ مشرکوں میں سے نہ تھے۔‘‘

نیز ارشاد ہے:

﴿وَإِذْ قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ إِنِّي رَسُولُ اللَّـهِ إِلَيْكُم مُّصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ التَّوْرَاةِ وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِن بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ... ٦﴾...الصف

’’اور جب عیسیٰ بن مریم نے فرمایا:’’اے بنی اسرائیل میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں‘ اپنے سے پہلی والی چیز یعنی تورات کی تصدیق کرتا ہوں اور ایک رسول کی خوشخبری دیتا ہوں جو میرے بعد آئے گا‘ اس کا نام محمد ہے۔‘‘

نیز فرمان الٰہی ہے:

﴿وَأَنزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ الْكِتَابِ وَمُهَيْمِنًا عَلَيْهِ ۖ فَاحْكُم بَيْنَهُم بِمَا أَنزَلَ اللَّـهُ ۖ وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَهُمْ عَمَّا جَاءَكَ مِنَ الْحَقِّ ۚ لِكُلٍّ جَعَلْنَا مِنكُمْ شِرْعَةً وَمِنْهَاجًا... ٤٨﴾...المائدة

’’ہم نے آپ کی طرف حق کے ساتھ کتاب نازل کی ہے‘ جو اپنے سے پہلی والی کتاب کی تصدیق کرنے والی ہے جو ان کی محافظ ہے۔ لہٰذا ان کے درمیان اس (رہنمائی) کے مطابق فیصلہ کیجئے جو اللہ نے نازل کی ہے اور آپ کے پاس جو حق آگیا ہے اسے چھوڑ کر ان کی خواہشتا کی پیروری نہ کیجئے ہم نے سب کے لئے ایک شریعت اور راستہ مقرر کیا ہے۔‘‘

نبیﷺ سے بھی صحیح سند سے مروی ہے ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا:

(أَنَا أَوْلَی النَّاسِ بِعِیسَی ابْنِ مَرْیَمَ فِی الدُّنْیَا والْآخِرَة، الأَنْبِیَاء أِخْوَة لِعَلَّاتِ أُمَّھَاتِھِمْ شَتَّی وَدِینُھُمْ وَاَحِدٌ)

’’میں دنیا اور آخرت میں عیسیٰ ابن مریمu سے سب لوگوں کی نسبت زیادہ قریب ہوں۔ تمام نبی سوتیلے بھائیوں کی طرح ہیں‘ ان کی مائیں الگ الگ ہیں اور ان کا دین ایک ہے ہے‘‘ (صحیح بخاری)

(۲)       یہودونصاریٰ نے اللہ کے کلام میں تحریف کی اور جوبات انہیں کی گئی تھی‘ اس کو چھوڑ کر دوسری بات کہنے لگے‘ اس طرح دین کے بنیادی عقائدش اور عملی شریعت کو کچھ کا کچھ بنادیا۔ مثلاً یہود کہتے ہیں کہ عزیز اللہ کے بیٹے ہیں اور کہتے ہیں ’’کہ اللہ تعالیٰ چھ دن میں زمین آسمان پیدا کرکے تھک گیا‘ اس لئے ہفتہ کے دن آرام کیا‘ اور کہتے ہیں کہ م نے عیسیٰu کو صلیب پر چڑھایا اور قتل کردیا۔‘‘ اس کے علاوہ انہو ں نے حیلہ کر کے ہفتہ کے دن مچھلی کا شکار جائز کر لیا‘ حالانکہ اللہ تعالیٰ نے حرام کیا تھا اور شادی شدہ زانی کی حد ختم کردی اور انہوں نے کہا:

 ﴿إِنَّ اللَّـهَ فَقِيرٌ وَنَحْنُ أَغْنِيَاءُ... ١٨١﴾...آل عمران

’’اللہ مفلس ہے او رہم دولت مند ہیں۔‘‘

اور کہا:

﴿يَدُ اللَّـهِ مَغْلُولَةٌ ...٦٤﴾...المائدة

’’اللہ کا ہاتھ بندھا ہوا ہے۔‘‘

اس طرح مخواہش نفس کی پیروی کرتے ہوئے جان وووجھ کر قولی اور عملی تحریف کے مرتکب ہوئے۔ اسی طرح عیسائیوں نے مسیح اللہ علیہ السلام کو اللہ کا بیٹا اور الٰہ (معبود) قرار دیا اور عیسیٰ علیہ السلام کے قتیل یا صلیب کے عقیہدہ مں یہود کی تصدیق کی اور دونوں گروہوں (یہودونصاریٰـ) نے خود کو اللہ کے بیٹے اور پیارے ’’قرار دیا‘‘ اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور انکی شریعت کا انکار کیا‘ حالانکہ ان سے عہدوپیمان لیا گیا تھا کہ وہ رسول اللہ علیہ السلام پر ایمان لائیں گے‘ آپ علیہ السلام کی تصدیق کری گے اور آپ کی مدد کریں گے۔ انہوں نے اس کا اقرار کیا تھا۔ اس کے علاوہ دونوں گروہوں کے اور بھی بہت سے ناگفتہ بہ عقائد ہیں‘ جن میں تناقص بھی پایا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں بپت سے مقامات پر ان کے جھوٹ‘ افتراء پردازی‘ اللہ کے نازل کردہ عقائد اور عملی احکام میں تحریف وغیرہ کا ذکر فرمایاہے اور انکی بدکرداریوں کو واضح کر دیا ہے اور انا کے اقوال کی تردید فرمائی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

﴿فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ يَكْتُبُونَ الْكِتَابَ بِأَيْدِيهِمْ ثُمَّ يَقُولُونَ هَـٰذَا مِنْ عِندِ اللَّـهِ لِيَشْتَرُوا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا ۖ فَوَيْلٌ لَّهُم مِّمَّا كَتَبَتْ أَيْدِيهِمْ وَوَيْلٌ لَّهُم مِّمَّا يَكْسِبُونَ ﴿٧٩﴾ وَقَالُوا لَن تَمَسَّنَا النَّارُ إِلَّا أَيَّامًا مَّعْدُودَةً ۚ قُلْ أَتَّخَذْتُمْ عِندَ اللَّـهِ عَهْدًا فَلَن يُخْلِفَ اللَّـهُ عَهْدَهُ ۖ أَمْ تَقُولُونَ عَلَى اللَّـهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ ﴿٨٠﴾...البقرة

ہلاکت ہے ان لوگو ںکیلئے جو (خود) اپنے ہاتھوں سے تحریرلکھتے ہیں پھر کہتے ہیں ’’یہ اللہ کی طرف سے (نازل شدہ) ہے‘‘ تاکہ اس سے تھوڑی سی اجرت حاصل کر لیں۔ تو ان کے لئے ہلاکت ہے اس چیز کی وجہ سے جو ان کے ہاتھوں نے لکھی اور ان کے لئے ہلاکت ہے اس چیز کی وجہ سے جو وہ کھاتے ہیں اور  کہتے ہیں کہ ہمیں آگ نہیں چھوئے گی مگر چند روز۔ فرمادیجئے ’’کیا تم نے اللہ سے عہد لے رکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کی ہرگز خلاف ورزی نہیں فرمائیں گے‘ یا تم اللہ کے متعلق وہ کچھ کہہ رہے ہو جس کا تمہیں علم نہیں؟‘‘

نیز فرمایا:

﴿وَقَالُوا لَن يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا مَن كَانَ هُودًا أَوْ نَصَارَىٰ ۗ تِلْكَ أَمَانِيُّهُمْ ۗ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ ﴿١١١﴾...البقرة

’’وہ کہتے ہیں کہ جنت میں صرف وہی داخل ہو گا جو یہودی یا عیسائی ہوگا۔ یہ ان کی (بے بنیاد) آرزوئیں ہیں‘ فرمائیے ’’اگر سچے ہو تو دلیل پیش کرو۔‘‘

اور ارشاد ربانی تعالیٰ ہے:

﴿وَقَالُوا كُونُوا هُودًا أَوْ نَصَارَىٰ تَهْتَدُوا ۗ قُلْ بَلْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا ۖوَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ ﴿١٣٥﴾ قُولُوا آمَنَّا بِاللَّـهِ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنزِلَ إِلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أُوتِيَ مُوسَىٰ وَعِيسَىٰ وَمَا أُوتِيَ النَّبِيُّونَ مِن رَّبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ ﴿١٣٦﴾...البقرة

’’وہ کہتے ہیں ’’یہودی یا عیسائی ہو جاؤ‘ ہدایت پاؤ گے‘ کہہ دیجئے ’’بلکہ یک طرفہ (صرف ایک اللہ کی طرف مائل ہونے والے) ابراہیم کی ملت (اختیار کرو) وہ مشرکوں میں سے نہ تھے۔‘‘ تم کہو ’’ہم ایمان لے آئیں ہیں اللہ پر اور جو کچھ ہماری طرف نازل کیا گیا ہے اور جو ابراہیم‘ اسماعیل‘ اسحاق‘ یعقوبu اور (ان کی) اولاد کی طرف نازل کیا گیا ہے (اس پر بھی) اور جو کچھ موسیٰ اور عیسیٰu کو ملااور جو (دوسرے تمام) انبیوں کو ان کے رب کی طرف سے ملا (ہم سب پر ایمان لاتے ہیں) ہم ان میں سے کسی ایک میں بھی فرق نہیں کرتے اور ہم اسی (اللہ) کے فرمانبردار ہیں۔‘‘

﴿وَإِنَّ مِنْهُمْ لَفَرِيقًا يَلْوُونَ أَلْسِنَتَهُم بِالْكِتَابِ لِتَحْسَبُوهُ مِنَ الْكِتَابِ وَمَا هُوَ مِنَ الْكِتَابِ وَيَقُولُونَ هُوَ مِنْ عِندِ اللَّـهِ وَمَا هُوَ مِنْ عِندِ اللَّـهِ وَيَقُولُونَ عَلَى اللَّـهِ الْكَذِبَ وَهُمْ يَعْلَمُونَ ﴿٧٨﴾...آل عمران

’’اور ان میں سے کچھ افراد ایسے ہیں جو زبانیں موڑ کر ایک تحریر پڑھتے ہیں تاکہ تم اسے (اللہ کی طرف سے نازل شدہ ) کتاب سمجھ لو‘ حالانکہ وہ کتاب میں سے نہیں ہے۔ وہ کہتے ہیں ’’یہ اللہ کے پاس سے (نازل شدہ) ہے حالانکہ وہ اللہ کے پاس سے نہیں ہے اور وہ اللہ پر جھوٹ بولتے ہیں حالانکہ انہیں معلوم ہے۔‘‘

ایک اور مقام پر ارشاد ہے:

﴿فَبِمَا نَقْضِهِم مِّيثَاقَهُمْ وَكُفْرِهِم بِآيَاتِ اللَّـهِ وَقَتْلِهِمُ الْأَنبِيَاءَ بِغَيْرِ حَقٍّ وَقَوْلِهِمْ قُلُوبُنَا غُلْفٌ ۚ بَلْ طَبَعَ اللَّـهُ عَلَيْهَا بِكُفْرِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُونَ إِلَّا قَلِيلًا ﴿١٥٥﴾ وَبِكُفْرِهِمْ وَقَوْلِهِمْ عَلَىٰ مَرْيَمَ بُهْتَانًا عَظِيمًا ﴿١٥٦﴾ وَقَوْلِهِمْ إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رَسُولَ اللَّـهِ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَـٰكِن شُبِّهَ لَهُمْ ۚ وَإِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِيهِ لَفِي شَكٍّ مِّنْهُ ۚ مَا لَهُم بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلَّا اتِّبَاعَ الظَّنِّ ۚ وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينًا ﴿١٥٧﴾ بَل رَّفَعَهُ اللَّـهُ إِلَيْهِ ۚ وَكَانَ اللَّـهُ عَزِيزًا حَكِيمًا﴿١٥٨﴾...النساء

’’ (ہم نے ان لعنت کی) کیونکہ انہوں نے اپنا وعدہ توڑا اور اللہ کی آیات کا انکار کیا اور انبیاء کو ناحق قتل کیااور کہا کہ ہمارے دل پردوں میں ہیں۔ بلکہ الہ نے ان کے کفر کی وجہ سے ان (کے دلوں) پر مہر لگا دی ہے‘ اس لیے وہ کم ہی ایمان لاتے ہیں اور چونکہ انہوں نے کفر کیا اور مریم پر بہت بڑا بہتان باندھا اور کہا کہ ہم نے عیسیٰ بن مریم‘ اللہ کے رسول کو قتل کر دیا ہے۔ انہو ںنے اسے قتل کیا نہ سولی چڑھایا‘‘ لیکن انہیں شبہ ڈال دیا گیا اور جو وگ اس کے باریمیں اختلاف کرتے ہیں‘ وہ اس کے متعلق شک میں پڑے ہوئے ہیں‘ انہیں اس کے بارے میں کچھ بھی علم نہیں مگر ظن وگمان کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اسے یقینا قتل نہیں کیا‘ بلکہ اللہ نے اسے اپنی طرف اٹھا لیا اور اللہ غالب اور حکمت والا ہے۔‘‘

اس کے علاوہ ارشاد ہے:

﴿وَقَالَتِ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَىٰ نَحْنُ أَبْنَاءُ اللَّـهِ وَأَحِبَّاؤُهُ ۚ قُلْ فَلِمَ يُعَذِّبُكُم بِذُنُوبِكُم ۖ بَلْ أَنتُم بَشَرٌ مِّمَّنْ خَلَقَ... ١٨﴾...المائدة

’’یہودونصاریٰ کہتے ہیں کہ ہم اللہ کے بیٹے اور اس کے پیارے ہیں۔ فرمادیجئے: پھر وہ تمہیں تمہارے گناہوں کی وجہ سے عذاب کیوں دیتاہے؟ بلکہ (حقیقت یہ ہے کہ) تم اللہ کے پیدا کئے گئے ہوئے (انسانوں) میں سے سے انسان ہی ہو۔‘‘

دوسرے مقام پر ارشاد ہے:

﴿وَقَالَتِ الْيَهُودُ عُزَيْرٌ ابْنُ اللَّـهِ وَقَالَتِ النَّصَارَى الْمَسِيحُ ابْنُ اللَّـهِ ۖ ذَٰلِكَ قَوْلُهُم بِأَفْوَاهِهِمْ ۖ يُضَاهِئُونَ قَوْلَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن قَبْلُ ۚ قَاتَلَهُمُ اللَّـهُ ۚأَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ ﴿٣٠﴾ اتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ أَرْبَابًا مِّن دُونِ اللَّـهِ وَالْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ ... ٣١﴾...التوبة

’’یہود کہتے ہیں ’’عزیر اللہ کا بیٹا ہے اور نصاریٰ کہتے ہیں ’’مسیح اللہ کا بیٹا ہے‘‘ یہ ان کے مونہوں کی باتیں ہیں‘ ان لوگوں کے قول کی نقل کر رہے ہیں جنہوںنے پہلے کفر کیا۔ اللہ انہیں ہلاک کرنے! کہاں بھٹک رہے ہیں۔ انہوںنے اللہ کو چھوڑ کر اپنے علماء اور صوفیاء کو رب بنالیااور مسیح ابن مریم کو بھی (رب بنالیا)‘‘

نیز ارشاد فرمایا:

﴿وَدَّ كَثِيرٌ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَوْ يَرُدُّونَكُم مِّن بَعْدِ إِيمَانِكُمْ كُفَّارًا حَسَدًا مِّنْ عِندِ أَنفُسِهِم مِّن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْحَقُّ... ١٠٩﴾...البقرة

بہت سے اہل کتاب اپنے دلوں کے حسد کی وجہ سے حق واضح طور پر معلوم ہونجانے کے بعد بھی یہ خواہش رکھتے ہیں کہ تمہیں تمہارے ایمان لانے کے بعد دوبارہ کافر بنادیں۔‘‘

اس کے علاوہ بھی بہت سی آیات ہیں جن سے ان کے ایسے ایسے جھوٹ‘ تناقص اور شرمناک اعمال سامنے آتے ہیں کہ انتہائی تعجب ہوتاہے ہمارا مقصد محض بطور مثال ان کے بعض حالات بیان کرنا ہے۔ جو آئندہ شق کے لئے تمہید کی حیثیت رکھتے ہیں۔

(۳)      مندرجہ بالا دلائل سے واضح ہوتا ہے کہ تمام مذاہب کی اصل تعلیمات جو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لئے نازل فرمائی تھیں وہ یکساں ہی‘ لہٰذا ان کو قریب لانے کے لئے کسی کوشش کی ضرورت نہیں اور مندرجہ بالا دلائل سے یہ بھی واضح ہوگیا ہے کہ یہودونصاریٰ نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ تعلیمات میں تحریف کر کے انہیں کچھ سے کچھ بناڈالا۔ ان کا یہ عمل جھوٹ‘ بہتان‘ کفر اور گمراہی پر مبنی ہے۔ اس لئے اللہ کے رسول جناب محمدe ان کی طرف اور دیگر تمام اقوام مبعوث ہوئے‘ تاکہ جس حق کو وہ چھپاتے تھے‘ ظاہر کردیا جائے اور جو عقیدہ اور احکام انہوں نے خراب کردئیے تھے ان کی اصلاح کر دی جائے اور اس طرح انہیں بھی اوردوسروں کو بھی صراط مستقیم کی نشاندہی کردی جائے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

﴿يَا أَهْلَ الْكِتَابِ قَدْ جَاءَكُمْ رَسُولُنَا يُبَيِّنُ لَكُمْ كَثِيرًا مِّمَّا كُنتُمْ تُخْفُونَ مِنَ الْكِتَابِ وَيَعْفُو عَن كَثِيرٍ ۚ قَدْ جَاءَكُم مِّنَ اللَّـهِ نُورٌ وَكِتَابٌ مُّبِينٌ ﴿١٥﴾يَهْدِي بِهِ اللَّـهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَهُ سُبُلَ السَّلَامِ وَيُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِهِ وَيَهْدِيهِمْ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴿١٦﴾...المائدة

’’اے اہل کتاب! تمہارے پاس ہمارارسول آگیا ہے‘ تم کتاب میں سے جو کچھ چھپاتے تے اس میں سے بہت کچھ وہ تم کو بتاتاہے اور بہت سی باتوں سے درگزر کرجاتاہے۔ تمہارے پاس اللہ کی طرف سے روشنی اور واضح کتاب آگئی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ ان لوگوں کو سلامتی کی راہیں دکھاتا ہے جو اس کی خوشنودی کی اتباع کرتے ہیں۔ وہ انہیں اللہ کے حکم سے نکال کر روشنی میں لے آتا ہے اور انہیں سیدھا راستہ دکھاتا ہے۔‘‘

اور فرمایا:

﴿يَا أَهْلَ الْكِتَابِ قَدْ جَاءَكُمْ رَسُولُنَا يُبَيِّنُ لَكُمْ عَلَىٰ فَتْرَةٍ مِّنَ الرُّسُلِ أَن تَقُولُوا مَا جَاءَنَا مِن بَشِيرٍ وَلَا نَذِيرٍ ۖفَقَدْ جَاءَكُم بَشِيرٌ وَنَذِيرٌ ۗ وَاللَّـهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ﴿١٩﴾ ...المائدة

’’اے اہل کتاب! سلسئلہ رسالت میں ایک وقفہ کے بعد تمہارے پاس ہمارا رسول آگیا ہے جو تمہیں وضاحت سے (سب کچھ) بتاتا ہے تاکہ تم یہ نہ کہو کہ ہمارے پاس تو کوئی خوشخبری دینے والا یا تببیہ کرنے والا نہیں آیا۔ تو (اب) تمہارے پاس خوشخبری دینے والا اور متنبہ کرنے والا آچکا ہے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘

اللہ تعالیٰ نے تو ان کیلئے واضح کر دیا تھا لیکن انہوںنے محض حسدکی وجہ سے سرکشی اور زیادتی کرتے ہوئے اسے قبول نہ کیا اور دوستوں کو بھی اسے قبول کرنے سے منع کیا۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

﴿وَدَّ كَثِيرٌ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَوْ يَرُدُّونَكُم مِّن بَعْدِ إِيمَانِكُمْ كُفَّارًا حَسَدًا مِّنْ عِندِ أَنفُسِهِم مِّن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْحَقُّ... ١٠٩﴾...البقرة

’’بہت سے اہل کتاب اپنے دلوں سے حسد کی وجہ سے یہ چاہتے ہیں کہ تمہارے ایمان لانے کے بعد تمہیں دوبارہ کافر بنادیں‘ جب کہ ان کے لئے حق واضح ہوچکا ہے۔‘‘

نیز ارشاد ربانی ہے:

﴿وَلَمَّا جَاءَهُمْ كِتَابٌ مِّنْ عِندِ اللَّـهِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَهُمْ وَكَانُوا مِن قَبْلُ يَسْتَفْتِحُونَ عَلَى الَّذِينَ كَفَرُوا فَلَمَّا جَاءَهُم مَّا عَرَفُوا كَفَرُوا بِهِ ۚ فَلَعْنَةُ اللَّـهِ عَلَى الْكَافِرِينَ ﴿٨٩﴾...البقرة

’’جب ان کے پاس اللہ کے پاس سے کتاب آگئی؟ جو اس (صحیح علم) کی تصدیق کرتی ہے جو ان کے پاس موجود ہے اور وہ اس سے پہلے کافروںپر فتح طلب کرتے تھے۔ تو جب ان کے پاس وہ (کتاب) آئی جسے انہوں نے پہچان لیا (کہ یہ اللہ کی طرف سے نازل شدہ ہے) تو انہوں نے اس کا انکار کیا‘ پس اللہ کی لعنت ہے کافروں پر۔‘‘

مزید ارشاد الٰہی ہے:

﴿وَلَمَّا جَاءَهُمْ رَسُولٌ مِّنْ عِندِ اللَّـهِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَهُمْ نَبَذَ فَرِيقٌ مِّنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ كِتَابَ اللَّـهِ وَرَاءَ ظُهُورِهِمْ كَأَنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ﴿١٠١﴾...البقرة

’’جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے ایک رسول اس چیز کی تصدیق کرتا ہوا آیا جو ان کے پاس موجود ہے‘ تو جنہیں کتاب دی گئی تھی ان کے ایک گروہ نے اللہ کی کتاب کو پس پشت ڈال دیا گویا کہ وہ (اسے) جانتے ہی نہیں۔‘‘

ایک اور مقام پر ارشاد ہے:

﴿لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ مُنفَكِّينَ حَتَّىٰ تَأْتِيَهُمُ الْبَيِّنَةُ ﴿١﴾ رَسُولٌ مِّنَ اللَّـهِ يَتْلُو صُحُفًا مُّطَهَّرَةً ﴿٢﴾...البينة

’’اہل کتاب اور مشرکین میں جو کافر ہوئے ہو باز آنے والے نہیں تھے حتیٰ کہ ان کے پاس واضح دلیل آجاتی اللہ کی طرف سے ایک رسول جو پاکیزہ صحیفے پڑھتا ہے۔‘‘

لہٰذا ایک عقل مند آدمی‘ جسے ان کا باطل پر اڑنا‘ جان بوجھ کر گمراہی میں آگے بڑھتے چلے جانا‘ حسد اور خواہشات نفسانی کی وجہ سے حق کو قبول نہ کرنا معلوم ہو‘ کس طرح امید کرسکا تہے کہ اس قسم کے افراد اور سچے مسلمان ایک دوسرے کے قریب آسکتے ہیں؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

﴿ أَفَتَطْمَعُونَ أَن يُؤْمِنُوا لَكُمْ وَقَدْ كَانَ فَرِيقٌ مِّنْهُمْ يَسْمَعُونَ كَلَامَ اللَّـهِ ثُمَّ يُحَرِّفُونَهُ مِن بَعْدِ مَا عَقَلُوهُ وَهُمْ يَعْلَمُونَ ﴿٧٥﴾...البقرة

’’(اے مومنو!) کیا تم یہ امید رکھتے ہو کہ وہ تمہاری بات مان لیں گے حالانکہ ان میں سے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ کا کلام سنتے ہیں پھر اسے سمجھنے کے بعد اس میں تحریف کردیتے ہیں‘ حالانکہ وہ جانتے ہوتے ہیں‘‘

اور فرمایا:

﴿إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا ۖ وَلَا تُسْأَلُ عَنْ أَصْحَابِ الْجَحِيمِ ﴿١١٩﴾وَلَن تَرْضَىٰ عَنكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصَارَىٰ حَتَّىٰ تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ ۗ قُلْ إِنَّ هُدَى اللَّـهِ هُوَ الْهُدَىٰ ۗ وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُم بَعْدَ الَّذِي جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ ۙ مَا لَكَ مِنَ اللَّـهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ ﴿١٢٠﴾...البقرة

’’ہم نے آپ کو حق کے ساتھ خوشخبری دینے والا اور تنبیہ کرنے والا بنا کر بھیجا ہے اور آپ سے جہنم والوں کے بارے میں سوال نہیں کیا جائے گا اور آپ سے یہودونصاریٰ کبھی راضی نہیں ہوسکتے حتیٰ کہ آپ ان کی ملت (مذہب وتہذیب) کی پیروی کرلیں اور اگر آپ نے اس علم کے بعد بھی‘ جو آپ کے پاس آچکا ہے۔ ان کی خواہشات نفس کی پیروی کی تو اللہ سے آپ کا کوئی دوست یامددگار (آپ کو بچانے والا) نہیں ہوگا۔‘‘

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

﴿كَيْفَ يَهْدِي اللَّـهُ قَوْمًا كَفَرُوا بَعْدَ إِيمَانِهِمْ وَشَهِدُوا أَنَّ الرَّسُولَ حَقٌّ وَجَاءَهُمُ الْبَيِّنَاتُ ۚ وَاللَّـهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ ﴿٨٦﴾...آل عمران

’’اللہ ان لوگوں کو کیسے ہدایت دے گا جنہوں نے ایمان لانے کے بعد کفر کیا وار انہوں نے یہ گواہی بھی دی کہ رسول سچا ہے اور ان کے پاس واضح دلائل آچکے اور اللہ تعالیٰ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔‘‘

بلکہ یہ اہل کتاب اگر اللہ‘رسول اور مومنوں سے عداوت رکھنے میں مشرکوں سے بڑھ کر نہیں‘ تو ان سے کم بھی نہیں‘ اللہ تعالیٰ نے مشرکوں کے بارے میں اپنے نبیe کو یہ ہدایت دی ہے:

﴿فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِينَ ﴿٨﴾ وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ ﴿٩﴾... القلم

’’جھٹلانے والو ںکی یہ بات نہ مانئے۔ یہ چاہتے ہیں کہ آپ نرم ہوجائیں تو وہ بھی نرم ہوجائیں۔‘‘

اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ ﴿١﴾ لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ ﴿٢﴾ وَلَا أَنتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ ﴿٣﴾ وَلَا أَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدتُّمْ ﴿٤﴾ وَلَا أَنتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ ﴿٥﴾ لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ ﴿٦﴾...الكافرون

 ’’کہہ دیجئے۔ اے کافرو! جسے تم پوجتے ہو میں نہیں پوجتا اور نہ تم اس کی عبادت کرتے ہو جس کی میں عبادت کرتاہوں۔ نہ میں ان کو پوجنے والا ہوں جن کی تم پوجا کرتے ہوا اور نہ تم اسکی عبادت کرنیوالے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔ تمہارے لئے تمہارا دین میرے لئے میرا دین۔‘‘

جو شخص اسلام اور یہودیت یا اسلام اور مسیحیت کو ایک دوسرے کے قریب لانا چاہتا ہے اس کی مثال تو ایسے ہے جیسے کوئی شخص دومتناقض امور کو جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہو‘ یا کوئی شخص حق اور باطل کو باہم اکٹھا کرنا چاہتا ہو‘ یا کفراور ایمان کوایک کرنا چاہتا ہو۔ اس کی تو وہی مثال ہے جو اس شعر میں بیا کی گئی ہے۔

أَیُّھَا الْمُنْکِحُ الثُّرَیَّا سُھَیْلاً            عَمَّرَکَ اللّٰہُ کَیْفَ یَلْتَقِیَانِ

ھِیَ شَامِیَّۃٌ أِذَا مَا اسْتَقَلَّتْ        وَسُھَیْلٌ أِذَا اسْتَقَلَّ یَمَانِ

’’اے ثریا (ستارے) کا نکاح سہیل (ستارے) سے کرنے والے! تجھے اللہ آباد رکھے! یہ آپس میں کس طرح ملیں گے؟ ثریا جب بلند ہوتی ہے تو شام کی طرف ہوتی ہے اور سہیل جب بلند ہوتا ہے تو یمن کی طرف ہوتا ہے‘‘

(۴)      اگر کوئی شخص سوال کر ے کہ کیا یہ ممکن ہے کہ انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے جنگ کے ہولناک نتائج سے بچنے کیلئے‘ انسانوں کو زمین میں سفر کا موقع دینے کیلئے ہم ان لوگوں سے جنگ بندی کرلیں یا دقتی طور پر صلح کرلیں تاکہ لوگ روزی کما سکیں‘ دنیا کو آباد کرسکیں‘ حق کی طرف بلاسکیں‘ لوگوں کو سیدھی راہ دکھاسکیں اور انصاف کا عملی نمونہ پیش کرسکیں؟ اگر کوئی یہ بات کہے تو اس میں یہ خیال رکھنا لازمی ہوگا کہ حق کو حق کہا جائے‘ اس کی تائید کی جائے تاکہ اس کے نتیجہ میں مسلمان غیر مسلموں کے مقابلے مں نام نہاد مصلحتوں کا شکار ہو کر اللہ کے احکامات اور اپنی خودداری اور عزت نفس سے دست بردار نہ ہوجائیں‘ بلکہ انہیں چاہئے کہ اپنے عزوشرف کا پورا پورا خیال رکھیں۔ کتاب اللہ اور سنت رسول اللہe پر پوری طرح عمل پیرارہیں۔ قرآن مجید سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں اور رسول کریمeکی اتباع کو پیش نظر رکھیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

﴿وَإِن جَنَحُوا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَهَا وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّـهِ ۚ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ﴿٦١﴾...الأنفال

’’اگر وہ صلح کی طرف مائل ہوں تو آپ بھی مائل ہوجائیں اور اللہ پر اعتماد رکھیں۔ یقینا وہی (سب کچھ) سننے والا‘ جاننے وا لا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

﴿فَلَا تَهِنُوا وَتَدْعُوا إِلَى السَّلْمِ وَأَنتُمُ الْأَعْلَوْنَ وَاللَّـهُ مَعَكُمْ وَلَن يَتِرَكُمْ أَعْمَالَكُمْ﴿٣٥﴾...محمد

’’تم کمزور نہ پڑجاؤ اورصلح کی دعوت نہ دو‘ تم ہی بلند تر ہو‘ اللہ تمہارے ساتھ ہے‘ وہ تمہارے عملوں میں کوئی کمی نہیں کرے گا۔‘‘

جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی عملی تفسیر متعدد مواقع پر پیش فرمائی۔ حدیبیہ کے موقع پر قریش سے صلح کی‘ مدینہ منوررہ میں جنگ خندق سے پہلے یہود کے ساتھ صلح کی اور غزوہ تبوک کے موقع پر روم کے نصاریٰ سے صلح کی۔ چانچہ اس کے واضح اثرات اور عظیم نتائج سامنے آئے، امن قائم ہوا‘ انسانی جانوں کی حفاظت ہوئی‘ حق کو مدد ہوئی اور اسے زمین میں شوکت حاصل ہوئی‘ لوگ جوق درجوق اسلام میں داخل ہوئے اور سب لوگ اپنی زندگی میں دینی اور دنیوی طور پر اس پر عمل کرنے کی طرف متوجہ ہوئے اور اس کی وجہ سے خوشحالی‘ ترقی‘ اسلامی سلطنت کی قوت اور اسلام دامن کی دولت سے بہرورعلاقوں کی وسعت کے خوشگوار نتائج حاصل ہوئے۔ تاریخ انسانیت اور حیات انسانی کی عملی صورت حال اس کی سب سے مضبوط دلیل اور واضح گواہی ہے‘ بشرطیکہ انصاف سے کام لیا جائے اور توجہ سے بات سنی جائے‘ مزاج میں اعتدال ہو اور سوچ افراط وتفریط سے پاک ہو‘ عصبیت اور خواہ مخواہ کے جھگڑے سے پرہیز کیا جائے۔ اللہ تعالیٰ ہی سیدھی راہ کی ہدایت دینے والا ہے۔ وہی ہمیں کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے۔

(۵)      دوروز‘ نصیری‘ اسماعیلی اور ان کے نقش قدم پر چلنے والے بابی اور بہائی سب کے سب قرآن وحدیث کی نصوص کو اپنی مرضی کے معنی پہناتے  ہیں اور اپنے لئے ایسی خود ساختہ شریعت تیار کرلیتے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے نازل نہیں کی۔ انہوں نے اپنی خواہشات نفس کے پیچھے لگ کر تحریف وتبدیل کا وہ راستہ اختیار کیا ہے جو یہودونصاریٰ نے اختیار کیا تھا۔ اس ضمن میں انہوںنے پہلے فتنے کے لیڈر عبداللہ بن سباحمیری کی تقلید کی ہے جو بدعت‘ گمراہی اور تفریق بین المسلمین کا علم بردار تھا۔ اس کی شرارت اور گمراہی نے خوب پر پزرے نکالے اور اس کیوجہ سے بہت سے گروہ گمراہ ہوگئے اور انہو ںنے کفریہ عقائد اختیار کرلئے اور مسلمانوں میں اختلاف جڑ پکڑ گیا۔ اب اس قسم کی کوشش کی کامیابی کی امید نہیں کی جاسکتی۔ کیونکہ یہ لوگ گمراہی‘ الحاد‘ کفر‘ مسلمانوں سے حسد اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں کے لحاظ سے یہودونصاریٰ سے گہری مشابہت رکھتے ہیں‘ اگرچہ ان کے درمیان آپس میں تعلقات بھی ہوں‘ ان کی جماعتیں الگ الگ ہوں‘ ان کے مقاصد اور خواہشات مختلف ہوں۔ ان کی مثال ایسے ہی ہے جسے یہودونصاریٰ آپس میں اختلاف رکھنے کے باوجود مسلمانوں کے خلاف متحد ہوجاتے ہیں۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد م صر کی جامع ازھر کے بعض علماء نے ایران کے رافضی ’’قمی‘‘ سے قربت کی کافی کوشش کی اور متعدد پاکیزوں دل سچے علماء بھی اس دھوکے میں آگئے‘ حتیٰ کہ انہوں نے ’’التقریب‘‘ کے نام سے ایک رسالہ بھی جاری کیا۔ لیکن جلد ہی انہیں حقیقت حال کا علم ہوگیا۔ لہٰذا ’’جماعت التقریب‘‘ کے نام سے رسالہ بھی جاری کیا۔ اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں۔ کیونکہ دل ایک دسرے سے دور ہیں‘ خیالات اور آراء میں بے حد اختلاف ہے اور عقائد باہم متضاد ہیں‘ تو پھر اجتماع ضدین کس طرح ممکن ہے؟

 

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے