سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(339)مسلمان کیلئے نصاریٰ کا شعار اپنانا

  • 16813
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1201

سوال

(339)مسلمان کیلئے نصاریٰ کا شعار اپنانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارا اس مسلمان کے بارے میں اختلاف ہوگیا جو عیسائی کا مذہبی نشان صلیب پہنتا ہے۔ ہم میں سے کچھ نے کہا’’ہم اس سے بحث کئے بغیر اسے کافر قرار دیتے ہیں‘‘ بعض نے کہا’’بلکہ ہم اس سے بحث کریں گے اور اسے بتائیں گے کہ یہ عیسائیوں کا مذہبی نشان ہے۔ پھر بھی اگر وہ صلیب پہننے پر اصرار کرے گا تو ہماسے کافر قرار دیں گے۔‘‘


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس قسم کے مسائل میں تفصیل ضروری ہوتی ہے۔(یعنی ہر شخص کے متعلق ایک ہی فتویٰ نہیں دیا جاسکتا) جب اس شخص کو وضاحت سے سمجھا دیا جائے کہ صلیب پہننا جائز نہیں اور یہ عیسائیوں کا مذہبی نشان ہے اور اس کے پہننے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ پہننے والا عیسائیوں سے تعلق ظاہر کرنے میں خوش ہے اور ان کے غلط عقائد کو پسند کرتا ہے۔ سمجھانے کے باوجود وہ اس پر اڑا رہے تو اس پر کفر کا حکم لگایاجاسکتاہے‘ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:

﴿وَمَن يَتَوَلَّهُم مِّنكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ ۗ إِنَّ اللَّـهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ ﴿٥١﴾...المائدة

’’تم میں سے جو شخص ان سے دوستی رکھے گا‘ وہ انہیں میں سے ہے۔ اللہ تعالیٰ ظالم لوگوں کو یقینا ہدایت نہیں دیتا۔‘‘ جب مطلقاً ’’ظلم‘‘ کا لفظ بولا جائے تو اس سے شرک اکبر مراد ہوتا ہے۔

اس عمل سے اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ (پہننے والا) نصاریٰ کے اس غلط عقیدے کی تائید کرتا ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام کو قتل کردیا گیا۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اس کی تردید کی ہے اور فرمایا ہے:

﴿وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَـٰكِن شُبِّهَ لَهُمْ... ١٥٧﴾...النساء

’’انہوں نے اس (عیسیٰ علیہ السلام) کو قتل کیا نہ سولی پر چڑھایا‘ بلکہ انہیں شبہ ڈال دیاگیا۔‘‘

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے