ایک حدیث مبارکہ کا مفہو م ہے کہ جو ایک دن میں 100 بار "سبحان اللہ وبحمدہ "پڑھے تو اس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں چاہے سمندر کی جھاگ کے برابر بھی کیوں نہ ہوں ۔تو کیا اس میں صغیرہ اور کبیرہ دونوں گناہ شامل ہیں۔؟
ان تسبیحات کو پڑھتے وقت آپ نے
١۔اخلاص اور صدق دل کے ساتھ
٢۔ سابقہ گناہوں پر ندامت کے ساتھ
٣۔ اور دوبارہ گناہ نہ کرنے کے عزم کے ساتھ
جن گناہوں کے لیے بھی معافی کی نیت کی تو ان شاء اللہ تعالی وہ معاف ہو جائیں گے، چاہے صغیرہ ہوں یا کبیرۃ، تھوڑے ہوں یا زیادہ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب