سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(575) جو شخص آخری تشہد میں ملے اس کی جماعت فوت ہو گئی

  • 16799
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 897

سوال

(575) جو شخص آخری تشہد میں ملے اس کی جماعت فوت ہو گئی
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نمازی جب آخری تشہد میں ملے تو اسے نماز باجماعت کاثواب ملے گا یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جماعت کا ثواب اسی صورت میں ملتا ہے کہ ایک آدمی رکعت ضرور پالے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد ہے:

«من ادرك ركعة من الصلاة فقد ادرك الصلاة» (بخاری)

''جس نے ایک رکعت پالی اس نے نماز پالی۔''

لیکن اگر کوئی شخص کسی عذر مثلا بیماری وغیرہ کی وجہ سے لیٹ ہوتو اسے اللہ تعالیٰ جماعت کا ثواب عطا فرمادیتا ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد ہے کہ:

«اذا مرض الرجل اوسافر كتب الله له ما كان يعمل وهو صحيح مقيم»(صحیح بخاری)
'' جب کوئی آدمی بیمار ہو یا مسافر ہو تو اللہ تعالیٰ اسے اس عمل کے مطابق اجر وثواب عطا فرمادیتا ہے جو وہ اس وقت کرتا تھا۔جب وہ صحیح اور مقیم تھا۔''(شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 461

محدث فتویٰ

تبصرے