السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا مزاروں کو ماننے والے اور غیر اللہ کے لئے جانور قربان کرنے والے مشرکین میں سے کسی عورت کے گھر رات رہنا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مزاروں والے اور غیراللہ کے لئے ذبح کرنے والے مشرک کے ہاں رات گزارنا جائز نہیں۔ کیونکہ ممکن ہے وہ اس پر اثر انداز ہو اور اسے شرک کی طرف بلائے۔ البتہ اس وقت جائز ہے جب مجبوری ہو یا وہاں رہنے میں اسے فائدہ محسوس ہوتا ہو کہ وہ اسے اللہ تعالیٰ (کے دین) کی طرف بلائے گا اور شرک سے بچنے پر آمادہ کرے گا۔ شاید اللہ تعالیٰ اسے ہدایت نصیب فرمائے اور حق قبول کرنے کی توفیق بخشے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب