السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جہاں ہم کام کرتے ہیں وہاں بعض عرب عیسائی بھی کام کرتے ہیں۔ کبھی کبھار وہ ہمیں ملاقات کی دعوت دیتے ہیں۔ تو کیا ہم ان سے ملاقات کے لئے جاسکتے ہی؟ اور کیا ہم انہںی اپنے ہاں آنے کی دعوت دے سکتے ہی؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر آپ ان کے گھر ان سے ملنے کے لئے اس مقصد سے جاتے ہیں‘ یا انہیں اپنے ہاں آنے کی دعوت اس مقصد سے دیتے ہیں کہ انہیں اسلام کی دعوت دے سکیں اور ان کونصیت کر سکیں تو اسلام کی طرف بلانا ایک عظیم مقصد ہے۔ انہیں دعوت دینا یا ان کے مقام پر انہیں ملنے جانا اس عظیم مقصد کے حصول کا ایک ذریعہ ہے اور ذرائع کاحکم وہی ہوتا ہے جو مقاصد کا ہوتا ہے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب