سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(322)کیا ایک عمارت میں اس طرح کرنا جائز ہے‘ جب کہ ہر مذھب والوں کے لئے ایک عمارت کا الگ حصہ مخصوص ہو؟

  • 16785
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 702

سوال

(322)کیا ایک عمارت میں اس طرح کرنا جائز ہے‘ جب کہ ہر مذھب والوں کے لئے ایک عمارت کا الگ حصہ مخصوص ہو؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ایک عمارت میں اس طرح کرنا جائز ہے‘ جب کہ ہر مذھب والوں کے لئے ایک عمارت کا الگ حصہ مخصوص ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر مسلمانوں کے لئے یہ ممکن ہو کہ وہ اپنے لئے عبادات کی ایک جگہ متعین کر کے اسے مسجد بنالیں اور وہ عمارت دوسرے مذاہب والوں کے ساتھ مشترک نہ ہو‘ تو ایساکرنا ضروری ہے‘ ورنہ جہاں ہوسکے وہاں اللہ کی عبادت ادا کرلیں اگرچہ مسلم اور غیر مسلم ایک ہی چھت کے نیچے عبادت کرتے ہوں۔خواہ وہ جگہ مسلمانو ں کیلئے مخصوص ہو یا نہ ہو‘ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

﴿فَاتَّقُوا اللَّـهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ ... ١٦﴾...التغابن

’’جتنا ہوسکے اللہ سے ڈرو‘‘

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے