سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(561) دعاء وتر میں رفع الیدین

  • 16752
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 745

سوال

(561) دعاء وتر میں رفع الیدین
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وتر میں رفع الیدین کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شریعت کا حکم ہے۔کہ قنوت وتر میں بھی رفع الیدین کیا جائے کیونکہ یہ قنوت بھی قنوت نازلہ ہی کے جنس میں سے ہے اور یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ:

«انه رفع يديه حين دعائه في قنوت النوازل»(سنن کبریٰ للبیہقی)
''آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قنوت نازلہ میں دعاء کےلئے ہاتھ اٹھائے تھے۔''(امام بہقی نے اس حدیث کو صحیح سند کے ساتھ بیان فرمایا ہے)(شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 451

محدث فتویٰ

تبصرے