سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(560) تحیۃ المسجد یا مؤذن کا جواب

  • 16751
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 785

سوال

(560) تحیۃ المسجد یا مؤذن کا جواب
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

موذن اذان دے رہا ہو تو تحیۃ المسجد پڑھنا افضل ہے۔ یا موذن کا جواب دینا اور اس کے بعد نماز پڑھنا افضل ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جو شخص مسجد میں اس وقت داخل ہو جب اذان ہورہی ہوتو افضل یہ ہے کہ موذن کا جواب دیا جائے اور اس کے فارغ ہونے کے بعد تحیۃ المسجد کو ادا کیاجائے لیکن جمعہ کی اذان ثانی کے وقت افضل یہ ہے کہ اذان کے وقت تحیۃ المسجد کو پڑھا جائے تاکہ خطبہ شروع ہونے سے پہلے آدمی نماز سے فارغ ہوجائے اور پھر خاموش بیٹھ کر خطبہ سن سکے۔(شیخ ابن جبرین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 451

محدث فتویٰ

تبصرے