سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(554) سنتوں کے لئے جگہ تبدیل کرنا

  • 16745
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 878

سوال

(554) سنتوں کے لئے جگہ تبدیل کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرض ادا کرنے کے بعد سنتوں کی جگہ کی تبدیلی کے بارے میں کوئی دلیل وارد ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں! حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ:

«ان النبي صلي الليه عليه وسلم امرنا ان لا نوصل صلاة بصلاة حتي نخرج او نتكلم »(صحيح مسلم )

'' ہم ایک نماز کو دوسری کے ساتھ نہ ملائيں حتیٰ کہ ہم الگ ہوجائيں یا کلام کریں۔''

تو اس حدیث سے اہل علم نے یہ اخذ کیا ہے کہ فرض اور سنتوں میں فاصلہ ہونا چاہیے کلام کے زریعہ یا جگہ کی تبدیلی کے زریعہ۔(شیخ ابن عثمین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 449

محدث فتویٰ

تبصرے