سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(548) چاند اور سورج کے گرہن ہونے کی پیشن گوئی کرنا

  • 16739
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 796

سوال

(548) چاند اور سورج کے گرہن ہونے کی پیشن گوئی کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا چاند اور سورج کے گرہن کے بارے میں پہلے سے پیش گوئی کردینا اولی شرعیہ کے تصام تو نہیں ہے؟ اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت ونگہداشت فرمائے!


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نہیں!اس میں کوئی تعارض نہیں ہے کیونکہ اہل علم فرماتے ہیں کہ ان باتوں کا تعلق غیبی امور سے نہیں ہے بلکہ انہیں حساب سے معلوم کیاجاسکتا ہے جس طرح پہلے لوگوں میں سے شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ اور ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے ماہرین فلکیات وحساب چاند اور سورج کی منزلوں سے اس کا حساب لگالیتے ہیں اور ان طریقوں سے اسے معلوم کر لیتے ہیں۔جنھیں انہوں نے علم فلکیات میں پڑھا اور معلوم کیاہوتا ہے علم غیب سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔(شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 446

محدث فتویٰ

تبصرے