سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(217) حالت سجدہ میں دونوں پاؤں کو ملانا

  • 1673
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1426

سوال

(217) حالت سجدہ میں دونوں پاؤں کو ملانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

(ا) کہتے ہیں نمازی کا پوری نماز میں دائیں پاؤں کا انگوٹھا نہیں ہلنا چاہیے کیا اس کے بارے میں کوئی حدیث ہے یا فقہ کا کوئی مسئلہ ہے وضاحت فرمائیں ؟ (ب) اور ساتھ ہی کوئی صحیح حدیث نقل فرمائیں۔ کہ سجدے میں نمازی کے دونوں پاؤں ملے ہوئے ہونے چاہئیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

(ا) نہ حدیث کا مسئلہ ہے اور نہ فقہ کا۔

(ب) صحیح ابن خزیمہ اور مستدرک حاکم میں ہے کہ رسول اللہﷺ سجدے میں اپنی ایڑھیاں ملا کر رکھتے تھے۔(صحیح ابن خزیمۃ ج۱ ص۳۲۸ باب ضم العقبین فی السجود مستدرک حاکم ج۱ ص۳۵۴)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 189

محدث فتویٰ

 

تبصرے