اگر میں نے رات کے ابتدائی حصہ میں وتر پڑھ لئے ہوں اور پھر آخری حصہ میں بھی اٹھ کھڑا ہوں تو کس طرح نماز پڑھوں؟
جب آپ نے رات کے ابتدائی حصہ میں وتر پڑھے اور پھر اللہ تعالیٰ آخری حصہ میں بھی اٹھنے کی توفیق عطا فرمادے تو جتنی اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے۔دو دو رکعات کرکے پڑھ لیجئے۔وتر دوبارہ نہ پڑھیے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد ہے کہ:
''ایک رات میں دو بار وتر نہیں ہیں۔''
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی حدیث ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وتر کے بعد بیٹھ کردو رکعت نماز پڑھا کرتے تھے۔اور اس میں حکمت یہی ہے کہ لوگوں کو یہ بتایا جائے کہ وتر کے بعد بھی نماز جائز ہے۔واللہ اعلم (شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ )ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب