سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(287)بے عمل مسلمان کی سزا

  • 16717
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 840

سوال

(287)بے عمل مسلمان کی سزا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو شخص (لاَإلٰه أِ لاَّ الله مُحَمَّدَّ رَّسُوْلُ الله) کا اقرار کرتا ہے اور باقی چار ارکان نماز‘ زکوٰۃ‘ روزہ اورحج پر عمل پیرا نہیں ہوتا‘ نہ دوسرے نیک اعمال کرتا ہے جو شریعت اسلامی میں مطلوب ہیں۔ کیا وہ قیامت کے دن نبی ﷺ کی شفاعت کا مستحق ہوگا جس کی وجہ سے تھوڑی دیر کے لئے بھی جہنم میں داخل نہ ہوگا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو شخص لا اله الا اللہ محمد رسول اللہ کااقرار کرا ہے اور نماز‘ روزہ‘ حج‘ زکوٰۃ پر عمل نہیں کرتا اور ان چاروں ارکان کے وجوب کا انکار کرتا ہے یا ان میں سے کسی ایک رکن کے وجوب کامنکر ہے حالانکہ اسے علماء کے ذریعے معلوم ہو چکا ہے کہ یہ اعمال فرض ہیں تو ایسا شخص مرتد ہوجاتا ہے۔ اس سے توب ہکا مطالبہ کیا جائے گا۔ اگر وہ توبہ کر لے تو اس کی توبہ تسلیم کی جائے گی۔ اس کے بعد اگر اس کی وفات ایمان پو ہوئی تو وہ شفاعت کا مستحق ہوگا۔ لیکن اگر وہ ان اعمال کے ترک پر مصر ہو تو اسے اسلامی حکمران مرتد ہونے کی وجہ سے سزائے موت دے گا اور اسے قیامت کے دن نبی کریم ﷺ کی شفاعت نصیب ہوگی نہ کسی اور نیک آدمی کی۔ اگر وہ صرف نماز سستی اور لاپرواہی کی وجہ سے ترک کردے تو اس کے متعلق علمائے کرام کا زیادہ صحیح قول یہی ہے کہ وہ کافر ہوجا تا ہے اور یہ ایسا کف رہے کہ وہ ملت اسلامیہ سے بھی خارج ہو جاتا ہے۔ چنانچہ وہ زکوٰۃ‘ روزہ اور حج بیت اللہ کا بھی تارک ہو تو پھر توبددرجہ اولیٰ کافر ہوگا۔ لہٰذا اگر وہ اسی حالت میں فوت ہوجائے تو وہ نبی کریم ﷺ یا کسی اور نیک آدمی کی شفاعت کا مستحق نہیں ہوگا۔ بعض علماء کی رائے یہ ہے کہ ان ارکان کا تارک عملی کافر کہلائے گا‘ حقیقی کافر نہیں ہوگا۔ لہٰذا اسلام سے خارج نہیں ہوگا۔ ان علماء کی رائے میں بڑے بڑے گناہوں کا مرتکب مسلمان اگر ایمان کی حالت میں فوت ہوتا ہے تو شفاعت کا مستحق رہے گا۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے