سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(530) مؤذن کی متابعت اور پھر تحیۃ المسجد

  • 16704
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 864

سوال

(530) مؤذن کی متابعت اور پھر تحیۃ المسجد
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب انسان مسجد میں داخل ہو اور مؤذن اذان کہہ رہا ہو تو کیااذان ختم ہونے سے پہلے نماز پڑھی جاسکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
افضل یہ ہے کہ مؤذن کی اذان کا جواب دے پھر مسنون دعاء پڑھے اور پھر تحیۃ المسجد شروع کرے مگر بعض علماء نے اس شخص کو اس سے مستثنیٰ قرار دیا ہے جو جمعہ کے دن مسجد میں اس وقت آئے جب مؤذن اذان کہہ رہا ہوتو وہ خطبہ سننے کی وجہ سے تحیۃ ا لمسجد پڑھ سکتا ہے۔اور اس کاسبب علماء نے یہ بتایا کہ خطبہ سننا واجب ہے۔اور مؤذن کاجواب دینا واجب نہیں ہے۔(شیخ ابن عثمین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 435

محدث فتویٰ

تبصرے