سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(529) عصر کے بعد غروب آفتاب تک نماز نہیں

  • 16703
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 984

سوال

(529) عصر کے بعد غروب آفتاب تک نماز نہیں
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز عصر کے بعد سنتوں یادیگر نماز کو کیوں ادا نہیں کیاجاتا ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کی ایک جماعت سے یہ ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

«لا صلاۃ بعد العصر حتی تغرب الشمس ولا بعد الفجر حتی تطلع الشمس »(صحیح بخاری)

''عصر کے بعد غروب آفتاب تک اور فجر کے بعد طلوع آفتاب تک نماز نہیں ہے۔''

علماء نے فرمایا اس کا سبب شاید ان مشرکین کی مشابہت سے ممانعت ہے جو ان اوقات میں سورج کو سجدہ کرتے ہیں۔لہذا بلاسبب ان اوقات میں نماز نفل سے منع کردیا تاکہ یہ وہم پیدا نہ ہو کہ سورج کو سجدہ کیا جارہا ہے یعنی احتیاط اور شرک کے اسباب ووسائل سے دوری اختیار کرنے کے پیش نظر ان اوقات میں نماز سےمنع کردیا گیا ہے ۔(شیخ ابن جبرین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 435

محدث فتویٰ

تبصرے