سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(518) سری نماز میں آیت سجدہ کی قراءت

  • 16663
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 835

سوال

(518) سری نماز میں آیت سجدہ کی قراءت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
امام اگر سر ی نماز مثلا ظہر یا عصر میں ایسی آیات یا سورۃ کی تلاوت کرے جس میں آیت سجدہ ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
امام کے لئے یہ مکروہ ہے کہ وہ سری نماز میں آیت سجدہ کی تلاوت کرے۔ کیونکہ اگر وہ سجدہ نہ کرے گا۔ توتارک سنت ہوگا اگر سجدہ کرے گا تو اس سے مقتدیوں کو ابہام اور تشویش لاحق ہوگی لہذا اس کی قراءت کوترک کرنا افضل ہے۔اور اگر وہ آیت سجدہ کو پڑھ لے تو سجدہ تلاوت نہ کرے کیونکہ اس سے مقتدیوں کو تشویش لاحق ہوگی۔(فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 428

محدث فتویٰ

تبصرے