سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(516) جب مقتدی سے سہو ہو جائے

  • 16661
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 894

سوال

(516) جب مقتدی سے سہو ہو جائے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں نے امام کے پیچھے نماز اد ا کی اور پہلے سجدے میں تسبیح پڑھنا بھول گیا اس صورت میں مجھے کیا کرنا چاہیے ؟کیا میں امام کے سلام کے بعد سجدہ سہو کرلوں یا کیا کروں؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آپ کے لئے اس صورت میں سجدہ سہو لازم نہیں ہے سلام سے پہلے نہ سلام کے بعد امام کی اقتداء میں نماز ادا کرنے کی صورت میں مقتدی سے اس طرح کا سہو ساقط ہوجاتا ہے۔(شیخ ابن جبرین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 427

محدث فتویٰ

تبصرے