جب اما م زائد رکعت کے لئے کھڑا ہونے لگے یا نہ بیٹھنے کی جگہ بیٹھنے لگ جائے تو سنت یہ ہے کہ انہیں''سبحان اللہ '' کہہ کر متنبہ کیا جائے کیونکہ سنت سے یہی ثابت ہے چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''جب تمھیں نماز میں کوئی چیز پیش آئے تو مردوں کو''سبحان اللہ '' کہنا چاہیے اور عورتوں کو تالی بجانا چاہیے۔''
لوگوں میں بھی یہی بات معروف ہے۔اور اس موقع پرالحمد للہ کہنا معروف نہیں ہے۔مقتدی پر واجب ہے کہ وہ کمی بیشی میں امام کی متابعت نہ کرے۔بلکہ امام اگر نماز میں اضافہ کررہا ہو تو مقتدی کو چاہیے کہ بیٹھا رہے اور امام جب سجدہ سہو کرکے سلام پھیر دے۔تو یہ بھی امام کے ساتھ سلام پھیر دے۔اگر امام کی نماز میں کمی ہوگئی ہو تو مقتدی کھڑا ہوکر نماز کو مکمل کرلے بشرط یہ کہ سے یقین ہو کہ امام بھول گیا ہے لہذا اسے چاہیے کہ اپنی نماز مکمل کرلے جو شخص زائد رکعت میں امام کے ساتھ ہی کھڑا ہوجائے اور اسے یہ معلوم نہ ہو کہ امام زائد رکعت پڑھ رہا ہے یا اسے حکم شرعی کا علم نہ ہوتو اس کی نماز صحیح ہوگی اسی طرح نماز میں کمی کی صور ت میں جو شخص امام کے ساتھ بیٹھ جائے کہ اسے علم نہ ہو کہ امام نے کم نماز پڑھی ہے۔یا اسے حکم شرعی کا علم نہ ہو تو اس کی نماز صحیح ہوگی اس طرح نماز میں کمی کی صورت میں جو شخص امام کے ساتھ بیٹھ جائے کہ اسے علم نہ ہو کہ امام نے کم نماز پڑھی ہے یا اسے حکم شرعی کا علم نہ ہوتو اس کی نماز صحیح ہوگی۔اور جب وہ قریبی وقت میں معلوم کرے یا اسے کوئی یاد دلائے۔ کہ اس نے نماز کو مکمل نہیں پڑھا اسے چاہیے کہ ساری نماز دہرائے اسی طرح امام جب بھول جائے اور نماز بھی باقی ہو لیکن اس نے اپنی بات پر اصرار کیا اور پھر سلام کے بعد اسے بتایا گیا کہ اس سے غلطی ہوئی ہے۔تو وہ اپنی نماز کو مکمل کرے گا اس کی اتباع کرنے والے بھی اس کے ساتھ نماز کو مکمل کریں گے اما م اور اس کے مقتدیوں پر اس صورت میں سجدہ سہو لازم ہوگا اور اگر وقت طویل ہوگیا۔ اور امام نے نماز کے متروک حصہ کو ادا نہ کیا تو اس کے لئے لازم ہوگا کہ اس نماز کو دہرائے اس طرح ان لوگوں کو بھی یہ نماز دہرانا ہوگی۔ جنھوں نے اس کی اقتداء میں ادا کی تھی واللہ ولی التوفیق!(شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ )ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب