وسوسوں کے خلاف جنگ کرنا ان سے بچنا اور کثرت سے ((اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم)) پڑھنا واجب ہے کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
'' کہہ دیجئے (اے پیغمبر! صلی اللہ علیہ وسلم ) کہ میں لوگوں کے پروردیگار کی پناہ مانگتا ہوں۔(یعنی) لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی لوگوں کے معبود برحق کی وسوسہ ڈالنے والے (شیطان) کی بُرائی سے جو (اللہ کانام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے۔''
نیز فرمایا:
''اور اگر شیطان کی طرف سے تمہارے دل میں کسی طرح کا وسوسہ پیدا ہو تو اللہ سے پناہ مانگو۔بے شک وہ سننے والا (اور) سب کچھ جاننے والا ہے۔''
جب نماز یا وضوء سے فارغ ہونے کے بعد شک پیدا ہو تو اس شک کو جھٹک دیجئے اس سے اعراض کیجئے اس کی طرف التفات نہ کیجئے اور اعتماد کیجئے کہ نماز اور وضوء صحیح ہے۔اوراگر نماز کے اندر یہ شک ہوکہ معلوم نہیں آپ نے تین رکعات پڑھی ہیں۔ یا چار تو ا نہیں تین قرار دے کر نماز مکمل کرلو اور سلام سے قبل سہو کے دوسجدے کرلو کیونکہ جس شخص شخص کو اس طرح کا شک لاحق ہو اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح کرنے کا حکم دیا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کوشیطان سے محفوظ رکھے۔(شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ )ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب