سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(504) جس نے یہ سمجھتے ہوئے سجدہ کیا کہ امام سجدہ سہو کر رہا ہے

  • 16649
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 922

سوال

(504) جس نے یہ سمجھتے ہوئے سجدہ کیا کہ امام سجدہ سہو کر رہا ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہم نماز مغرب باجماعت ادا کررہے تھے کہ تیسری رکعت میں آخری تشہد کے بعد امام نے اللہ اکبر کہا تاکہ ایک رکعت اور پڑھائے لیکن بعض نمازیوں کو یہ علم نہ ہوسکا کہ امام کھڑا ہورہا ہے۔اور انہوں نے یہ سمجھتے ہوئے کہ امام نے سجدہ سہو کے لئے اللہ اکبر کہا ہے سجدہ کرلیا لیکن انھوں نے جب سجدہ سے سر اٹھایا تو دیکھا کہ امام سبحان اللہ سننے کی وجہ سے بیٹھ رہا ہے۔اس وجہ سے امام نے سہو کے دو سجدے بھی کئے بعض مقتدیوں کے تین سجدے ہوگئے تو اس حالت میں نماز کاکیا حکم ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جس شخص نے یہ سمجھتے ہوئے سجدہ کرلیا کہ امام سجدہ سہو کررہاہے کوئی حرج نہیں اس کی نماز صحیح ہے کیونکہ اس نے جان بوجھ کر نماز میں اضافہ نہیں کیا بلکہ اس نے اپنے اعتقاد کے مطابق امام کی متابعت ہی میں یہ سجدہ کیا ہے۔(شیخ ابن بازرحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 421

محدث فتویٰ

تبصرے