سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(207) رفع الیدین کی ابتداء

  • 1663
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1493

سوال

(207) رفع الیدین کی ابتداء

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا رفع الیدین حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے آغاز اسلام سے ہی کرنے کا حکم دیا تھا یا درمیان میں یا آخر میں۔ بریلوی علماء کہتے ہیں کہ جبرائیل علیہ السلام نے حضورﷺ کو نماز کی تعلیم دیتے ہوئے رفع الیدین نہ کیا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے ’’رسول اللہﷺ جب رکوع کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو رفع الیدین کرتے ایک روایت میں ہے جب دو رکعتوں سے اٹھتے تو رفع الیدین کرتے ‘‘(بخاری۔الاذان۔باب رفع الیدین اذا قام من الرکعتین) تو واضح ہے اس میں اول اسلام درمیان اسلام اور آخر اسلام والی ساری نمازیں شامل ہیں کیونکہ رکوع تو تمام میں پایا جاتا ہے۔ آپ ان سے پوچھیں افتتاح صلاۃ والا رفع الیدین آغاز سے ہے یا درمیان میں یاآخر اسلام میں ؟ فَمَا ہُوَ جَوَابُہُمْ فَہُوَ جَوَابُکُمْ۔

باقی جبریل علیہ السلام کے رفع  الیدین تعلیم نہ دینے والی حدیث کا حوالہ ان سے طلب فرما لیں ہمیں تو معلوم نہیں رفع الیدین کیے بغیر پڑھی ہوئی نماز رسول اللہﷺ والی نماز نہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 179

محدث فتویٰ

تبصرے