سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(231)لوگوں کے لیے اجرت پر قراءت کا حکم

  • 16625
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1168

سوال

(231)لوگوں کے لیے اجرت پر قراءت کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

لوگوں کے لیے اجرت پر قراء ت کا کیا حکم ہے؟ ہمیں مستفید فرمائیے۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر اس سے مقصود لوگوں کو قرآن سکھلانا اور انہیں یاد کرانا ہو تو علماء کے دو اقوال میں سے صحیح تر قول کے مطابق اجرت لینے میں کوئی حرج نہیں۔ کیونکہ صحیح حدیث میں آیا ہے کہ ایک ڈسے ہوئے آدمی کے لیے صحابہe نے طے شدہ اجرت کی شرط پر قرآن پڑھا۔ اسی حدیث کے سلسلہ میں آپﷺ نے یہ فرمایا:

((اِنَّ أَحَقَّ مَا أَخَذْتُمْ عَلَیْه أَجْرًا کِتَابُ الله))

’’تم جس چیز پر اجرت لینے کے سب سے زیادہ حق دار ہو، وہ اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے۔‘‘

اس حدیث کو امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں نکالا۔

اور اگر اس قراء ت سے مقصود محض تلاوت ہو، خواہ کسی مناسبت سے ہو تو اس پر اجرت لینا جائز نہیں۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے کہ وہ قراء ت قرآن پر اجرت لینے کی تحریم میں کوئی نزاع نہیں جانتے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے