سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(219)کیا نبیﷺ سے یہ وارد ہے کہ آپ فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا فرمایا کرتے تھے؟

  • 16604
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1118

سوال

(219)کیا نبیﷺ سے یہ وارد ہے کہ آپ فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا فرمایا کرتے تھے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا رسول اللہ ﷺ سے یہ وراد ہے ہ آپﷺ فرض نماز کے بعد دعا میں اپنے ہاتھ اٹھایا کرتے تھے ؟ یہاں کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے  مجھے کہا کہ آپﷺ فرض نماز کے بعد دعا کے وقت ہاتھ نہیں اٹھایا کرتے تھے۔

مریم۔م ۔ الریاض


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو کچھ ہمیں معلوم ہے وہ یہ ہے کہ نہ تو نبیﷺ  فرض نماز کے بعد اپنے ہاتھ اٹھایا کرتے اور نہ ہی آپ ﷺ کے صحا بہ رضی اللہ عنہم ایساکیا کرتے تھے اور بعض لوگ فرض نماز کے بعد اپنے ہاتھ اٹْاتے ہیں ۔ یہ بدعت ہے جس کی کوئی اصل نہیں۔ چنانچہ آپﷺنے فریاما:

((مَنْ عمِلَ عملاً لیسَ علیه أمرُنا فَھُوَرَدٌّ))

’’جس نے ایسا کام کیا جس پر ہمارا عمل نہیں وہ مردودہے‘‘

اسے مسلم نے اپنی صحیح میں نکالا… نیز آپﷺ نے فرمایا:

((مَنْ أحدثَ فی أمرِنا هذا مالیسَ منه فھوردّ)) (متَّفقٌ علیه)

’’ جس نے ہمارے اس امر(شریعت) میں کوئی نئی بات پید اکی جو اس میں نہ تھی وہ مرودد ہے ــ ‘‘ (متفق علیہ)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے