سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اویس قرنی کے متعلق

  • 166
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 3415

سوال

اویس قرنی کے متعلق
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مہربانی فرما کر بتائیے کہ اویس قرنی کون ہیں۔؟ بریلوی تو کہتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم  کو دیکھا تو نہیں تھا، لیکن پھر بھی انہیں صحابی کہا جاتا ہے، اس بارے میں حقیقت واضح کریں۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حضرت اویس قرنی رحمہ اللہ نے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا ہے لیکن والدہ کی خدمت کی وجہ سے آپ سے ملاقات نہ کر سکے۔ بلاشبہ اویس قرنی رحمہ اللہ کا شمار تابعین کے سرداروں میں ہوتا ہے، بہت ہی متقی ، پرہیزگار اور صالح مومن تھے۔ ان کے مناقب کے بارےان کا نام لے کر جو روایات مروی ہیں وہ ضعیف یا موضوع ہیں۔ بعض اہل علم مثلا امام حسن بصری رحمہ اللہ اور امام نووی رحمہ اللہ نے بعض عمومی اور صحیح روایات کو ان کے مناقب کی بنیاد بنایا ہے۔جمہور اہل علم کے نزدیک ان کی شہادت٣٧ھ میں جنگ صفین میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف سے شرکت کے دوران ہوئی۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے