جب ایک جما عت سو ئی رہے اور وہ طلو ع آفتا ب کے بعد بیدا ر ہو تو کیا پھر بھی نماز فجر میں قرات جہر ی ہو گی ؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!وہ جما عت جب بیدا ر ہو اسی وقت نماز ادا کر ے اور اسے مزید لیٹ نہ کر ے اس صورت میں بھی فجر میں قرات اسی طرح جہری ہو گی جس طرح بر وقت نماز ادا کر نے کی صورت میں جہری ہوتی ہے ۔(شیخ ابن جبر ین رحمۃ اللہ علیہ )ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب