سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(466) یہ بات صحیح نہیں

  • 16560
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 841

سوال

(466) یہ بات صحیح نہیں
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں نے بہت سے لو گو ں سے یہ کہتے ہو ئے سنا ہے ۔کہ اگر چا لیس سا ل یا اس سے زیا دہ عمر میں پیشا نی پر سجدہ کر نے سے نشا ن نہ ہو تو اس کے معنی یہ ہیں کہ اس انسا ن کا سجدہ صحیح نہیں یا نا قص ہے یہ با ت کہاں تک صحیح ہے ؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ با ت صحیح نہیں ہے بلکہ صحیح یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے سجدہ کو ضرور شرف قبو لیت سے نوا زتا ہے جب بندہ اخلا ص کے ساتھ اپنے رب کی بارگا ہ  میں سجدہ ر یز ہو  خوا ہ چا لیس سا ل کی عمر سے پہلے یا بعد میں اس کی پیشا نی پر سجدہ کی علا مت نمودا ر ہو یا نہ ہو یہ علامت آج کل غالبا ً لو گو ں کی پیشا نیوں پر اس لئے بھی نما یاں نہیں ہوتی کہ اکثر لو گ نر م  قا لینوں اور مصلوں پر نماز ادا کر تے ہیں اور پھر یہ ضروری تو نہیں کہ پیشا نی پر سجدہ کی علا مت نما یا ں ہو اور اس کے نمایا ں نہ ہو نے سے سجدہ با طل نہیں ہو تا ۔(شیخ ابن جبر ین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 402

محدث فتویٰ

تبصرے