السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسلم شریف میں ایک حدیث آتی ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نماز میں رفع الیدین کر رہے تھے تو نبیﷺ نے یہ دیکھ کر فرمایا کہ تم ہاتھوں کو اس طرح ہلا رہے ہو گویا کہ وہ شریر گھوڑوں کی دمیں ہیں۔ اس حدیث کے نیچے مترجم مسلم شریف کے حاشیہ میں علامہ وحید الزمان نے امام نووی رحمہ اللہ کا ایک قول نقل کیا ہے کہ اس حدیث سے رفع الیدین کی ممانعت ثابت کرنے والے بے علم اور احادیث نبویہ سے ناواقف ہیں۔ علامہ صاحب نے امام نووی کا یہ قول کس کتاب سے نقل کیا ہے کتاب کا نام وغیرہ بتا دیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ کا رسالہ ’’جزء رفع الیدین‘‘ مطالعہ فرمائیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب