سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(178)ایک عورت نے اپنے چچا زاد بھائی سے نکاح کیا لیکن دخول سے پہلے ہی وہ فوت ہوگیا، کیا اس عورت پر عدت ہے؟ اور کیا وہ ورثہ پائے گی؟

  • 16533
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 682

سوال

(178)ایک عورت نے اپنے چچا زاد بھائی سے نکاح کیا لیکن دخول سے پہلے ہی وہ فوت ہوگیا، کیا اس عورت پر عدت ہے؟ اور کیا وہ ورثہ پائے گی؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری ایک بہن ہے جب وہ ۱۴ سال کی ہوگئی تو اس کا اپنے چچا زاد بھائی سے نکاح ہوا لیکن رخصتی نہ ہوئی اور شوہر رضائے الٰہی سے فوت ہوگیا۔ مجھے مطلع فرمائیے کہ آیا میری بہن پر پوری عدت ہے یا نصف ہے یا کچھ بھی نہیں؟ نیز کیا وہ اس کے ترکہ سے ورثہ پائے گی۔ یہ خیال رہے کہ نہ وہ اسے شادی کے طور پر لینے آیا اور نہ ہی اسے زیور یا کوئی اور چیز دی… ہمیں مستفید فرمائیے۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ (منصور۔ ع۔ الریاض)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر کوئی مرد اپنی بیوی پر داخل ہونے سے پیشتر فوت ہو جائے تو بیوی پر عدت بھی ہے اور وہ خاوند کے ترکہ میں وارث بھی ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

﴿وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا يَتَرَبَّصْنَ بِأَنفُسِهِنَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا... ٢٣٤﴾...البقرة

’’تم میں سے جو لوگ فوت ہو جائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں تو بیویاں چار ماہ دس دن تک انتظار کریں۔‘‘

اللہ تعالیٰ نے اس بات میں کوئی فرق نہیں کیا کہ آیا اس عورت پر خاوند داخل ہوا تھا یا نہ ہوا تھا بلکہ اس آیت میں حکم علی الاطلاق ہے، جو سب عورتوں کے لیے عام ہے۔

نیز نبیﷺ کی بہت سی احادیث سے ثابت ہے کہ آپﷺ نے فرمایا:

((لَا تُحِدَّ امْرَاة عَلَی مَیِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثَة ایامٍ إِلَّا عَلَی زَوْجٍ فَإِنَّها تُحِدُّ عَلَیْه أَرْبَعَةأَشْهر وَعَشْرًا))

’’کوئی عورت کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ نہ منائے۔ مگر اپنے خاوند پر وہ چار ماہ اور دس دن سوگ منائے۔‘‘

آپﷺ نے بھی اس بات میں فرق نہیں کیا کہ وہ عورت مدخولہ ہو یا غیر مدخولہ۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿وَلَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ أَزْوَاجُكُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّهُنَّ وَلَدٌ ۚ فَإِن كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ ۚ مِن بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِينَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ۚ وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّكُمْ وَلَدٌ ۚ فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم ۚ مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ... ١٢﴾...النساء

’’اور جو مال تمہاری عورتیں چھوڑ مریں۔ اگر ان کی اولاد نہ ہو تو اس میں نصف حصہ تمہارا اور اگر اولاد ہو تو ترکے میں تمہارا حصہ چوتھائی (لیکن یہ تقسیم) وصیت کے بعد ہوگی جو انہوں نے کی ہو یا قرض کی ادائیگی کے بعد۔ اور جو مال تم چھوڑ مرو اگر تمہاری اولاد نہ ہو تو تمہاری عورتوں کا اس میں چوتھا حصہ اور اگر اولاد ہو تو اس کا آٹھواں حصہ۔ وصیت کی تعمیل کے بعد جو تم نے کی ہو، یا قرضہ کی ادائیگی کے بعد۔‘‘

اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں بھی مدخولہ اور غیر مدخولہ کے درمیان فرق نہیں کیا۔ جو اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ تمام بیویاں اپنے کاوندوں کی وارث ہوں گی خواہ وہ مدخولہ ہوں یا غیر مدخولہ۔ جب تک کہ اس میں کوئی دوسرا شرعی عذر مانع نہ ہو۔ جیسے غلامی یا قتل اور دین کا اختلاف۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے