السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
امتحان کے دوران بددیانتی سے کام لینے کا کیا حکم ہے؟ یہ خیال رہے کہ میں نے بہت سے طلبہ کو دیکھا کہ وہ بددیانتی کرتے ہیں۔ میں انہیں سمجھاتا ہوں تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ (خالد۔ ی۔ مکۃ المکرمہ)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بددیانتی امتحانات میں ہو یا عبادات اور معاملات میں، حرام ہے۔ کیونکہ نبیﷺ نے فرمایا ہے:
((مَنْ غَشَّنَا فَلَیْسَ مِنَّا))
’’جس نے ہم سے بددیانتی کی وہ ہم سے نہیں۔‘‘
اس لیے کہ بددیانتی سے دنیا اور آخرت میں بہت سے نقصانات مرتب ہوتے ہیں۔ لہٰذا اس سے بچنا اور دوسروں کو اسے چھوڑنے کی وصیت کرتے رہنا واجب ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب