سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(459) جنازہ کے سوا ہر نماز کے لئے دعاء استفتاح ہے

  • 16514
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 767

سوال

(459) جنازہ کے سوا ہر نماز کے لئے دعاء استفتاح ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا ہر نماز میں دعاء استفتاح پڑھنا واجب ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دعاء استفتاح:

«سبحانك اللهم وبحمدك وتبارك اسمك وتعالي جدك ولا اله غيرك»(جامع ترمذی)
کاتکبیر تحریمہ کےبعد اور قراءت سے پہلے پڑھنا واجب نہیں بلکہ سنت موکدہ ہے۔نماز جنازہ میں اس کا پڑھنا مشروع نہیں ہے۔ لیکن ایسی نمازوں میں پڑھنا سنت ہے۔جن میں رکوع اور سجود ہو مثلا فرض نمازیں سنن موکدہ وتر نماز جمعہ نمازعیدین استسقاء کسوف اور نماز تراویح وغیرہ۔دعاء استفتاح اس کے سوا اور بھی ثابت ہے لہذا جو شخص حدیث سے ثابت دعاؤں اور اذکار کے ساتھ استفتاح کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔(شیخ ابن جبرین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 398

محدث فتویٰ

تبصرے