السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
چار پانچ سالہ بچہ باپ کے ساتھ نماز کے لیے کھڑا جماعت کے ساتھ اب بچہ ادھر ادھر دیکھتا ہے اور صف برقرار نہیں رہتی اب کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
باپ کو چاہیے کہ بچے کو پہلے تربیت دے کہ صف اور نماز میں کھڑے ہو کر ادھر ادھر نہیں دیکھنا اگر اس کے بعد بھی بچہ ادھر ادھر دیکھ لے تو محض اس کے ادھر ادھر دیکھنے سے صف میں کوئی فرق نہیں پڑتا ہاں اگر وہ بچہ صف سے نکل باہر ہو تو دوسرے نمازی صف ملا لیں جس طرح وضوء ٹوٹنے سے کوئی آدمی صف سے نکل جائے تو دوسرے نمازی صف ملا لیتے ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب