سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(452) خالی جگہ پر کرنے کے لئے نماز میں چلنا

  • 16507
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 716

سوال

(452) خالی جگہ پر کرنے کے لئے نماز میں چلنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں نے اپنے سامنے پہلی صف میں خالی جگہ دیکھی تو کیا میرے لئے یہ جائز ہے کہ میں آگے بڑھ کر اس جگہ کو پر کردوں جب کہ میں خود بھی تکبیر تحریمہ کہہ چکا ہوں ؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
خالی جگہ کو پر کرنے کے لئے اگلی صف کی طرف بڑھنا جائز ہے کیونکہ یہ صف ملانے کے قبیل سے ہے اور جو صف کو ملائے اسے اللہ تعالیٰ اپنے ساتھ ملالیتا ہے خواہ اس کے لئے ایک یادو قدم اٹھانا پڑیں۔یہ قابل معافی معمولی حرکت ہے۔واللہ اعلم۔(شیخ ابن جبریںرحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 394

محدث فتویٰ

تبصرے