سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(194) امام کے عین پیچھے کھڑے ہونے کا اہل کون.؟

  • 1650
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1031

سوال

(194) امام کے عین پیچھے کھڑے ہونے کا اہل کون.؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جماعت میں امام کے عین پیچھے کھڑا ہونے کے لیے کسی اہلیت کی ضرورت ہے یا ہر جاہل داڑھی منڈھا اور جواریا کھڑا ہو سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

رسول اللہﷺ کافرمان ہے: «لِیَلِیَنِّیْ مِنْکُمْ اُوْلُوْا الْأَحْلاَمِ وَالنُّہٰی»(سنن ابی داؤد جلد اول باب من یستحب ان یلی الامام ۔رواہ مسلم مشکوة باب تسویة الصف)’’تم میں سے عقلمندر اور سمجھ والے لوگ میرے قریب رہیں‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 169

محدث فتویٰ

تبصرے