سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(447) بحالت جنابت نماز پڑھ لینا

  • 16495
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 767

سوال

(447) بحالت جنابت نماز پڑھ لینا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں بحالت جنابت تھا کہ میں نے فجر ظہر عصر مغرب اور عشاء کی نمازیں پڑھ لیں اور یہ بات بھول گیا کہ میں جنبی ہوں  اور یہ بات مجھے اگلے دن یاد آئی۔تو کیا میں ان نمازوں کو دوبارہ پڑھوں یا بھول چوک کی وجہ سے میری یہ نمازیں صحیح ہوں گی؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ان نمازوں کو دوبارہ پڑھنا لازم ہے۔ کیونکہ جو شخص حدث اصغر یا اکبر کی حالت میں نماز پڑھ لے تو اس کی نماز باطل ہے۔ خواہ اس نے بھول کر پڑھا ہو کیونکہ اس نے نماز کے بارے میں اہتمام نہیں کیا حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب غسل کئے بغیر حالت احتلام میں نماز پڑھ لی تھی تو انہوں نے اس نماز کو دوبارہ پڑھا تھا۔(شیخ ابن جبرین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 392

محدث فتویٰ

تبصرے