سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(444) نماز میں دستانے پہننے کا حکم

  • 16492
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 770

سوال

(444) نماز میں دستانے پہننے کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نماز میں دستانے پہننے کا کیا حکم ہے خصوصاً جب کہ نمازی امام بھی ہو؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مردوں اور عورتوں کے لئے نماز کے اندر اور باہر امام اور مقتدی دونوں کے لئے دستانے پہننا جائز ہے کیونکہ انسان کو سردی وغیرہ کی وجہ سے دستانے پہننے کی ضرورت ہوتی ہے۔صرف عورتوں کے لئے دستانے پہننے کی ممانعت ہے۔جب کہ وہ حالت احرام میں ہو۔(شیخ ابن جبرین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 391

محدث فتویٰ

تبصرے