سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(193) دو آدمیوں کی جماعت میں تیسرا آدمی کیسے شریک ہو.؟

  • 1649
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1676

سوال

(193) دو آدمیوں کی جماعت میں تیسرا آدمی کیسے شریک ہو.؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دو آدمی جماعت کروا رہے ہوں تو تیسرا آدمی جماعت میں کیسے شامل ہو گا کس طرف کھڑا ہو گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

دو آدمی جماعت کروا رہے ہوں تیسرا آدمی آ گیا امام صاحب مقتدی کو پیچھے کر دیں۔

صحیح مسلم جلد دوم ص ۳۱۷ میں ہے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما رسول اللہﷺ کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے پھر جبار بن صخر رضی اللہ عنہ آ کر رسول اللہ ﷺ کی بائیں جانب کھڑے ہو گئے تو رسول اللہ  ﷺ نے دونوں کو اپنے پیچھے کر دیا۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 169

محدث فتویٰ

تبصرے