سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(435) امام کی قراءت کے دوران نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا

  • 16480
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 882

سوال

(435) امام کی قراءت کے دوران نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا امام صاحب جب یہ آیت کریمہ پڑھے۔﴿يا ايهالذين امنو ا صلوا عليه وسلموا تسليما﴾تو نماز میں یہ آیت سن کر درود شریف پڑھنا جائز ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب آپ نماز میں امام کے پیچھے ہوں۔اور وہ جہری قراءت کررہا ہو تو آپ کو خاموشی کے ساتھ اس کی قراءت کو سننا چاہیے اور کوئی بات نہیں کرنی چاہیے۔خواہ وہ زکر اور دعا ہی کیوں نہ ہو۔کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿وَإِذا قُرِئَ القُرءانُ فَاستَمِعوا لَهُ وَأَنصِتوا لَعَلَّكُم تُرحَمونَ ﴿٢٠٤﴾... سورة الاعراف

‘‘اور جب قرآن پڑھا جائے توتوجہ سے سناکرو اورخاموش رہا کروتاکہ تم پر رحم کیا جائے۔’’

علماء کا اجماع ہے کہ اس آیت کا تعلق نماز سے ہے اور حدیث میں آیا ہے کہ:

«اذا كبر الامام فكبروا واذا قرا فانصتوا»(صحيح مسلم)

''جب امام تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور جب وہ قراءت کرے تو تم خاموش رہو۔''

لیکن امام جب اس آیت کو جمعہ یا عید کے خطبہ میں پڑھے یا آپ نماز سے باہر کسی کو یہ آیت پڑھتے ہوئے سنیں یا خود اس آیت کریمہ کی تلاوت کریں۔تو پھر درود شریف پڑھنے کی از حد تاکید ہے۔جیسے کہ دیگر اوقات میں بھی درود شریف کو کثرت کے ساتھ پڑھنے کی تاکید ہے ۔اور درود شریف پڑھنے کی فضیلت بے حد وحساب ہے۔(شیخ ابن جبرین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 385

محدث فتویٰ

تبصرے