سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(411) وہ عمل جو جنس نماز سے نہ ہو تو اس سے نماز باطل ہو جاتی ہے

  • 16446
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 810

سوال

(411) وہ عمل جو جنس نماز سے نہ ہو تو اس سے نماز باطل ہو جاتی ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا یہ صحیح ہے کہ کثر ت حرکا ت سے نما ز با طل ہو جا تی ہے ؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بے شک ایے عمل کی کثرت جو جنس نماز سے مہ ہو نما ز کو باطل کر دیتا  اور اس کی حکمت کے منا فی ہے مثلاً مسلسل چلنا بکثرت ادھر ادھر دیکھنا (اور متوجہ ہو نا ) بغیر ضرورت کے دونوں ہا تھوں سے بہت زیا دہ فضو ل حر کا ت کر نا حا لا نکہ نماز میں تو قلیل فضو ل حرکت کی بھی ممانعت ہے کیو نکہ یہ غفلت کی دلیل ہے اور نماز میں مطلو ب خشو ع کے منا فی ہے (شیخ ابن جبر ین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 371

محدث فتویٰ

تبصرے