نماز پڑھنے والے مردوں اور عورتوں کے لئے شریعت کا حکم یہ ہے کہ پوری توجہ اور خشوع وخضوع سے نماز پڑھیں اور یہ خیال کریں کہ وہ اپنے رب کے حضور کھڑے ہیں۔ تاکہ شیطان دور ہوجائے اوروسوسے کم ہوجایئں حسب زیل ارشاد باری تعالیٰ پر بھی عمل ہوسکے:
‘‘بے شک ایمان والے کامیاب ہوگئے جونماز میں عجزونیازکرتے ہیں۔’’
جب وسوسے کثرت سے پیدا ہونے لگیں تو پھر اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھ لینا چاہیے جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اس وقت حکم دیا تھا۔ جب انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بتایا کہ شیطان ان کی نماز میں خلل ڈالتا ہے۔
جب نمازی کو نماز کی رکعت کی تعداد میں شک ہو تو وہ کم تر تعداد کولے لے یقین پر بنیاد رکھے۔ نماز کو مکمل کرلے اور پھر سلام سے پہلے دو سجدے سہو کرلے جیسا کہ حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: