سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(385) نماز کے بعد ہمیشہ مصافحہ کرنا

  • 16385
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 731

سوال

(385) نماز کے بعد ہمیشہ مصافحہ کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نماز کے بعد مصافحہ کرنے کے بارے میں حکم شریعت کیا ہے؟کیا یہ بدعت ہے یاسنت 'براہ کرم دلائل کے ساتھ بیان فرمائیے۔

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فرض نمازوں کے بعد ہمیشہ مصافحہ کرنے کی ہمیں کوئی اصل معلوم نہیں ہے لہذا یہ عمل بدعت ہے اور رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:

«من عمل عملا ليس عليه امرنا فهو ر د»

(صحیح مسلم کتاب الاقضیۃ باب نقض الاحکام الباطلۃ ۔۔۔ح :1718۔وصحیح بخاری کتاب الاعتصام بالکتاب والسنۃ باب رقم :20)

‘‘جس نے کوئی ایسا عمل کیا جس پر ہماراامر نہیں ہے تو وہ مردود ہے’’

اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ:

«من احدث في امرنا هذا ما ليس منه فهو رد»

(صحيح بخاری کتاب الصلح باب اذا اصطلحوا علی صلح جور فالصلح مردود :2697) صحیح مسلم کتاب الاقضیہ باب نقض الاحکام الباطلۃ۔۔۔ح:1718)

‘‘جس نے ہمارے اس امر(دین)میں کوئی ایسی نئی بات پیدا کی جو اس میں نہ ہو تو وہ مردود ہے’’(فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 355

محدث فتویٰ

تبصرے