جب نمازی مسجد میں داخل ہو اور وہ پہلی صف میں کوئی جگہ نہ پائے تو کیا اس کے لئے یہ جائز ہے کہ پہلی صف سے کسی انسان کو پیچھے کھینچ کر لے یا اس صورت میں کیا کرے؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!جب کوئی شخص مسجد میں داخل ہو اور وہ دیکھے کہ تمام صفیں مکمل ہیں۔کسی بھی صف میں کوئی جگہ نہیں تو اس چاہیے کہ انتظار کرے حتیٰ کہ اسے جگہ مل جائے یاکوئی اور نمازی آجائے یا وہ امام کی دایئں جانب صف بنالے اس کے لئے یہ جائز نہیں کہ صف میں سے کسی کو پیچھے کھینچے کیونکہ اس سلسلہ میں جو حدیث وارد ہے۔وہ ضعیف ہے۔صف سے آدمی کو پیچھے کھینچنے کی صورت میں صف میں خلاء پیدا ہوجائے گا۔اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کاحکم تو یہ ہے کہ صف کے خلاء کو پرکردیا جائے۔وباللہ التوفیق (شیخ ابن بازؒ)ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب