سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(381) منفرد کی امامت

  • 16381
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 797

سوال

(381) منفرد کی امامت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک شخص اکیلا نماز پڑھ رہا ہے تو کیا اس کے ساتھ شامل ہوکر نماز پڑھنا جائز ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں یہ جائز ہے کہ کیونکہ حضرت اب عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ثابت ہے کہ:

«انه لما راي رجلا دخل المسجد بعد انتهاء الصلاة قال الا رجل يتصدق علي هذا فيصلي معه »(اخرجه احمد في المسند بلفظ آخر ٣/٤٥)

میں نے اپنی خالہ حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ہاں ایک رات گزاری اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  رات کوجب نماز کے لئے کھڑے ہوئے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بایئں جانب آکر کھڑا ہوگیا' آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے میرے کان کی لو سے پکڑا اور اپنی جانب کھڑا کرلیا۔''

اصول یہ ہےکہ اس طرح کے مسائل میں نفل وفرض میں کوئی فرق نہیں۔(فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 353

محدث فتویٰ

تبصرے