السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کسی ایسے امام کے پیچھے جو جھوٹ بولتا ہو ، غیبت کرتا ہو ، چغل خوری کرتا ہو ، وعدہ خلافی کرتا ہو، بھائیوں کے درمیان ناچاقی کراتا ہو، اپنی جماعت سے دوسری جماعتوں کو ترجیح دیتا ہو ، سگریٹ نوشی کرتا ہو ، نماز ہو جاتی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسے امام کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے۔ البتہ بجذبہ خیر خواہی اسے ان حرکات سے باز رہنے کی نیک نیتی کے ساتھ تلقین کرتے رہنا چاہیے رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے:
«اَلدِّیْنُ النَّصِیْحَةُ»(مسلم کتاب الایمان باب بیان ان الدین النصیحة)
’’دین خلوص اور خیر خواہی کا نام ہے‘‘ الحدیث۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب