سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(377) میرے خاندان کی کمائی حرام ہے

  • 16377
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 770

سوال

(377) میرے خاندان کی کمائی حرام ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں ایک بے روزگا مسلمان نوجوان ہوں۔میرا خاندان کھانے پینے میں حرام کمائی خرچ کرتاہے۔کیامیری نماز ہوجاتی ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حرام کمائی میں سے جو آ پ کو دیا جائے آپ کے لئے اسے کھانا پہننا اور خرچ کرنا جائز نہیں ہے۔اور ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿ وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجعَل لَهُ مَخرَجًا ﴿٢ وَيَرزُقهُ مِن حَيثُ لا يَحتَسِبُ ... ﴿٣﴾... سورة الطلاق

‘‘اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا،وہ اس کے لئے(رنج ومحن سے)مخلصی کی صورت پیدا کرےگا اوراس کو ایسی جگہ سے رزق دےگاجہاں سے(وہم و)گمان بھی نہ ہو۔’’

لیکن ا س کا آپ کی نماز پر کوئی اثر نہ ہوگا۔نماز صحیح ہوگی۔(فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 350

محدث فتویٰ

تبصرے