سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(181) عام نمازوں میں سستی کرنے والا جماعت کرواسکتا ہے.؟

  • 1637
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1074

سوال

(181) عام نمازوں میں سستی کرنے والا جماعت کرواسکتا ہے.؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص کی داڑھی پوری ہے مگر عام نمازوں میں سستی کرتا ہے اور مسجد کی انتظامیہ میں اہم عہدہ کا خواہش مند ہے اور جماعت  میں دیر سے ملتا ہے ایک دو تین رکعت بعد میں ادا کرتا ہے خطبہ جمعہ میں بھی دیر سے آتا ہے مسجد میں جو امام خطیب آئے اسے پریشان کرتا ہے البتہ مہمان نواز اور امانت دار ہے کیا ایسا شخص اہل حدیث کہلا سکتا ہے اور مسجد اہل حدیث کے اہم عہدہ پر رہ سکتا ہے کیا یہ جماعت کروا سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

ہاں کہلا سکتا ہے وقتا فوقتا جماعت بھی کروا سکتا ہے مسجد کے اہم عہدہ پر برقرار رہنے کے متعلق اہل مسجد باہمی صلاح مشورہ کریں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 159

محدث فتویٰ

تبصرے